karwanpak
03-25-2014, 03:20 PM
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی پہلی ملاقات کل یا پرسوں ہو گی۔ ایجنڈے پر غور کے لئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقام مصلحتاً خفیہ رکھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت حکومتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات سے متعلق ایجنڈے اور مذاکرات کے مقام پر مشاورت کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طالبان سے متوقع ملاقات کے حوالے سے ایجنڈے پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں حکومتی کمیٹی کو فوری فیصلے کا مینڈیٹ دینے سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ۔ اراکین نے مختصر مدت میں مذاکراتی عمل کو مکمل کرنے کی تجویز دی ہے