PDA

View Full Version : کابل حملے میں ملوث نہ کیا جائے: پاکستان


karwanpak
03-25-2014, 03:18 PM
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل پر ہونے والے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کر چکا ہے۔ کابل ہوٹل حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش باعث تشویش ہے۔ ہر واقعے کے بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کابل ہوٹل دھماکے میں ایک پاکستانی بھی زخمی ہوا تھا۔ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں آزادانہ اور منصفانہ صدارتی انتخابات کی حمایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات پر افغان وزارت داخلہ کی تشویش حیران کن ہے۔ افغان اعلیٰ قیادت طالبان سے مذاکرات کی حمایت کر چکی ہے۔

(‘“*JiĢäR*”’)
03-26-2014, 10:01 AM
Very Nice

Golden Tears
03-26-2014, 02:49 PM
nice,,,,,,

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.