karwanpak
03-25-2014, 03:18 PM
کوالالمپور ( کاروان ڈیسک) ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے لاپتہ طیارہ ایم ایچ 370 جنوبی بحیرہ ہند میں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس حادثے میں کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ مواد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ آخری مرتبہ آسٹریلوی شہر پرتھ سے مغرب میں تھا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم نے مزید کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان کے لواحقین کو بتا دیا گیا ہے کہ طیارہ جنوبی بحیرہ ہند میں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس حادثے میں کوئی نہیں بچ سکا۔انہوں نے کہا کہ اب شک و شبہے سے کسی حد تک بالاتر ہو کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جہاز جنوبی بحیرہ ہند میں گر کر تباہ ہوا ۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اگر طیارے کی تباہی مزید شواہد سے سچ ثابت ہو گئی تو اس کی تلاش کا کام اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔
قبل ازیں ایک آسٹریلوی طیارے نے سمندر میں دو ایسی چیزیں دیکھی ہیں جن کا تعلق ملائیشیا کے لاپتہ بوئنگ 777 سے ہو سکتا ہے اور اب ان اشیا کو ڈھونڈنے کے لئے بحری جہاز اس جگہ کے بہت قریب پہنچ گئے تھے۔ ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ان اشیا کو جنوبی بحر ہند میں کچھ گھنٹوں میں اٹھایا جا سکے گا