Rania
03-22-2014, 11:47 PM
قیدِ غمِ حیات سے ہم کو چھڑا لیا
اچھا کیا آپ نے اپنا بنا لیا
ہونے دیا نہ ہم نے اندھیرا شبِ فراق
بجھنے لگا چراغ تو دل کو جلالیا
دنیا کے پاس ہے کوئی اس طنز کا جواب
دیوانہ اپنے حال پہ خود مسکرا لیا
چپ ہوں تمہارے دردِ محبت لئے ہوئے
سب پوچھتے ہیں تم نے زمانے سے کیا لیا
کیا بات تھی کہ خلوتِ زاہد کو دیکھ کر
رندِ گناہ گار نے سر کو جھکا لیا
ناقابلِ بیان ہیں محبت کی لذتیں
کچھ دل ہی جانتے ہیں جو دل نے مزہ لیا
روز ازل پڑی تھیں ہزاروں ہی نعمتیں
ہم نے کسی کا درد محبت اٹھا لیا
بڑھنے لگی جو تلخیِ غمِ ہائے زندگی
تھوڑا سا باد غم جاناں ملا لیا
واقف نہیں گرفتِ تصور سے وہ شمیم
جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ دامن چھڑا لیا
اچھا کیا آپ نے اپنا بنا لیا
ہونے دیا نہ ہم نے اندھیرا شبِ فراق
بجھنے لگا چراغ تو دل کو جلالیا
دنیا کے پاس ہے کوئی اس طنز کا جواب
دیوانہ اپنے حال پہ خود مسکرا لیا
چپ ہوں تمہارے دردِ محبت لئے ہوئے
سب پوچھتے ہیں تم نے زمانے سے کیا لیا
کیا بات تھی کہ خلوتِ زاہد کو دیکھ کر
رندِ گناہ گار نے سر کو جھکا لیا
ناقابلِ بیان ہیں محبت کی لذتیں
کچھ دل ہی جانتے ہیں جو دل نے مزہ لیا
روز ازل پڑی تھیں ہزاروں ہی نعمتیں
ہم نے کسی کا درد محبت اٹھا لیا
بڑھنے لگی جو تلخیِ غمِ ہائے زندگی
تھوڑا سا باد غم جاناں ملا لیا
واقف نہیں گرفتِ تصور سے وہ شمیم
جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ دامن چھڑا لیا