Log in

View Full Version : Free Operating System "Windows 8.1 with Bing"


(‘“*JiĢäR*”’)
03-22-2014, 04:05 PM
مائیکروسافٹ کا مبینہ مفت آپریٹنگ سسٹم ’’ ونڈوز 8.1 وِد بنگ‘‘

http://mobopk.com/images/bing.jpg

http://www.computingpk.com/wp-content/uploads/windows8.1-with-bing-590x347.jpg

پرانے آپریٹنگ سسٹم کو چھوڑنا کئی لوگوں کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ اگر ایسا ہوتا تو آج بھی لوگوں کی اکثریت ونڈوز ایکس پی استعمال نہ کر رہی ہوتی۔ ونڈوز ایکس پی کا مارکیٹ میں حصہ مائیکروسافٹ کے متعارف کرائے گئے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 سے تین گنا زیادہ ہے۔ حالانکہ مائیکروسافٹ گلا پھاڑ پھاڑ کر ونڈوز ایکس پی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہے۔ لیکن ونڈوز ایکس پی کے عاشقین اس کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں۔

ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا کہ مستقبل قریب میں مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم یک دم اتنا زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کر سکیں گے۔ انہی وجوہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ کا ارادہ ہے کہ وہ جلد ہی ونڈوز 8.1 کا سستا یا مفت ورژن متعارف کرائے گا۔ اس ورژن کو ’’ونڈوز 8.1 وِد بنگ‘‘
(Windows 8.1 with Bing)
کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ورژن موجودہ ونڈوز ایکس پی، ونڈوز 7، ونڈوز وستا اور ونڈوز سیون کے صارفین کو مفت یا انتہائی کم قیمت میں فراہم کیا جائے گا تاکہ یہ صارفین مائیکروسافٹ پر ’’احسان فرماتے ہوئے‘‘ جلد از جلد نئے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل ہو جائیں اور مسابقت کے اس دور میں ونڈوز 8.1 کا مارکیٹ میں حصہ بڑھائیں۔

مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ مفت یا سستا ورژن فراہم کرنے سے مائیکروسافٹ کی جو آمدن کم ہو گی، اسے وہ مائیکروسافٹ کی دوسری سروسز جیسے
Bing، OneDrive
(MWC)اور مائیکروسافٹ آفس وغیرہ سے پورا کر لے گا۔ 2014ء کی موبائل ورلڈ کانگریس
میں مائیکروسافٹ نے اپنا یہ ارادہ بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے بھی اسی طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔

(Windows 8.1 with Bing)اس دفعہ پھر ونڈوز 8.1وِد بنگ
Wzor کے متعلق یہ خبر
Wzorنے لیک کی ہے۔
جس کا مبینہ طور پر تعلق روس ہے، کی شناخت کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ ٹوئٹر پر یہ صاحب یا صاحبہ مائیکروسافٹ اور ونڈوز کے بارے میں خبریں ’’ٹویٹ‘‘ کرتے رہتے ہیں اور ان کی اکثر و بیشتر خبریں بعد میں سچ ثابت ہوتی ہیں۔ ابھی تک یہ بات طے نہیںہوئی کہ ونڈوز کا یہ مبینہ مفت ورژن، 8اپریل کو جاری ہونے والی ونڈوز 8.1 کی اَپ ڈیٹ 1 کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گی یا اس کے لیے الگ سے کسی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Wzor
کے ’’لیک ‘‘ کردہ اسکرین شاٹس سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ونڈوز 8.1 اپ ڈیٹ 1 دراصل ونڈوز 8.1 وِد بنگ ہی ہے۔
مفت یا سستا آپریٹنگ سسٹم دے کر مائیکروسافٹ اپنا مالی نقصان کر رہا ہے۔مگر دوسری پراڈکٹ جیسے ون ڈرائیو(سابقہ اسکائی ڈرائیو) اور اسکائپ جو ونڈوز 8.1 میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے، کی وجہ سے مائیکروسافٹ وہ اربوں ڈالر نہیں کما سکتا جو مائیکروسافٹ لائسنس کی مد میں دنیا بھر سے کماتا ہے۔ ممکنہ طور پر مائیکروسافٹ اپنے سرچ انجن بنگ کو ونڈوز 8.1 کا لازمی حصہ بنا کر اسے اپنی کمائی کا ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔ Bingمائیکروسافٹ گزشتہ کئی سالوں سے
کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا آرہا ہے لیکن گوگل کے مقابلے میں بنگ کا استعمال کافی محدود ہے۔

اگر مائیکروسافٹ میں آج سے پانچ چھ سال پہلے کوئی مفت آپریٹنگ سسٹم فراہم کرنے کی بات کرتا تو اسے پاگل و سنکی سمجھا جاتا۔کیونکہ مائیکروسافٹ کی روزی روٹی کا بندوبست ہی آپریٹنگ سسٹم کے لائسنس کی فروخت سے ہوتا ہے۔ لیکن جس طرح پرسنل کمپیوٹرز زوال پذیر ہیں یا اسمارٹ فونز ان کی جگہ لے رہے ہیں، ماہرین مائیکروسافٹ کی مفت آپریٹنگ سسٹم والی کوشش کو عین وقت کی ضرورت قرار دے رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کے لئے لازمی ہوگیا ہے کہ وہ ایسی تبدیلیوں اور جدتوں کے ساتھ سامنے آئے جو اسے کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اس کے مقام پر قائم رکھیں اور مائیکروسافٹ حریفوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہے۔

Ayyan01
03-22-2014, 05:33 PM
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
03-24-2014, 11:15 AM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.