Rania
03-21-2014, 07:07 PM
مٹن: آدھا کلو
پیاز : ایک عدد درمیانے سائز کا
ٹماٹر: تین عدد درمیانے سائز کے
لہسن: دس سے بارہ جوئے
ادرک: تھوڑا سا کُٹا ہوا
سوکھا دھنیا: تین چمچ
نمک: حسب بلڈ پریشر
کالی مرچ: تقریباً ایک چمچ
ہری مرچ: ایک عدد
دہی: دس روپے کا
گوشت کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔۔۔اور ہاں پانی ضرور ڈالنا ہے۔۔۔بغیر پانی کے میں نے ٹرائی نہیں کیا۔۔۔ پانی اتنا ڈالنا ہے کہ گوشت اس میں ڈوب جائے۔۔۔مطلب کہ پانی گوشت کے سر تک آ جائے۔۔۔ساتھ ہی نمک ،پیاز اور لہسن کاٹ کر ڈال دیں۔۔۔اب گوشت کو ابلنے دیں۔۔۔ابلنے دیں۔۔۔ابلنے دیں۔۔۔اور خود سکون سے بیٹھ جائیں ورنہ تھک جائیں گے۔۔۔جب دیگچی میں پانی تھوڑا سا رہ جائے توادرک اور سوکھادھنیا کو کُوٹ کر دیگچی میں ڈال دیں۔۔۔ٹماٹر بھی کاٹ کر ڈال دیں۔۔۔ہری مرچ بھی کا ٹ کر ڈال دیں۔۔۔کالی مرچ بھی ڈال دیں اور ساتھ دہی کو بھی دیگچی میں سُٹ دیں۔۔۔جن لوگاں کو دہی پسند نہیں وہ پیسپی ڈال کر بھی کام چلا سکتے ہیں۔۔۔اوہوووو۔۔۔گھی /آئل تو رہ گیا۔۔۔آپ کو جو پسند ہے ڈال دیں۔۔۔مجھے کیونکہ دیسی گھی پسند ہے تو میں نے وہ ڈالا تھا۔۔۔۔اب گوشت کو تب تک پکنے دیں جب
تک گوشت گھی نہیں چھوڑ دیتا۔۔۔اس کے بعد ہرا دھنیا کاٹ کراوپر چھڑک دیں ۔۔۔۔لیں جی مٹن تیار