Log in

View Full Version : بھارت کے بغیر کرکٹ نہیں چل سکتی


karwanpak
03-18-2014, 03:27 PM
سڈنی(آن لائن) آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو خوش رکھے بغیر عالمی کرکٹ کا کاروبار نہیں چل سکتا۔
آسٹریلوی بورڈ کے چیئرمین ویلی ایڈورڈز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بگ تھری فامولے سے کرکٹ زیادہ محفوظ ہوجائے گی۔ ایگزیکٹیو کمیٹی میں مستقل ممبران کا آئیڈیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لیا۔ ہم چھوٹی ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری چاہتے ہیں۔ چھوٹے بورڈز کو بھارتی ترقی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

ویلی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ کی ایک بڑی طاقت اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ بھارتی بورڈ کو کیسے خوش رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کا منصوبہ مکمل طور پر کرکٹ کے مفادمیں ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے حوالے سے ایڈورڈز نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ یہ آئیڈیا تھا کس کا مگر ہم نے اقوام متحدہ کے کام کرنے کا طریقہ کار دیکھا جس میں چند بڑے ممالک ہی اس کو چلاتے اور وہ سلامتی کونسل میں مستقل ممبرشپ رکھتے ہیں۔اسی طرز پر ہم نے ایگزیکٹیو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں تین بڑے ممالک یعنی آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی نشست مستقل اور دو ممالک غیرمستقل ممبران کی طرح ہوں گے اور ان میں ردوبدل ہوتا رہے گا۔

ویلی ایڈورڈز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید تو بہت کی جاتی ہے مگر اس کی کامیابیوں سے کوئی سبق نہیں لیتا۔ 1980 میں بھارتی کرکٹ کہاں تھی۔ 1983 میں اس نے ورلڈ کپ جیتا جس سے وہاں پر کھیل کو فروغ ملنے لگا۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش وغیرہ کو بھارت کی اس ترقی سے سیکھنا چاہئے۔ ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔ ہم تو کرکٹ میں 10 سے 15 یا اس سے بھی زیادہ مسابقتی ٹیمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام بورڈز پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس کی جتنی پرفارمنس اچھی ہوگی اتنا ہی وہ دولت زیادہ کما سکے گا

Princess Urwa
03-18-2014, 07:25 PM
thanx for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
03-19-2014, 10:44 AM
NIce info

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.