Akash
03-17-2014, 10:34 PM
http://i61.tinypic.com/2d9bq0.jpg
ہتھیاروں کی درآمد میں بھارت پہلے، پاکستان تیسرے نمبر پر
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی درآمد میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ اس
کی درآمدات دوسرے اور تیسرے نمبر کے ممالک یعنی چین اور پاکستان سے تین گنا زیادہ ہیں۔
اپنی تازہ رپورٹ میں سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ 08-2004 کے درمیان بھارت دوسرے نمبر پر تھا جبکہ پہلے نمبر پر چین تھا۔
تاہم 13-2009 کے درمیان بھارت ہتھیاروں کی درآمد میں پہلے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس عرصے میں خریدے گئے ہتھیاروں کی کُل تعداد میں چودہ فیصد حصہ بھارت کا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے کے ممالک چین اور پاکستان کا پانچ پانچ فیصد حصہ ہے۔
ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 13-2009 کے دوران بھارت نے 75 فیصد ہتھیار روس، سات فیصد امریکہ اور چھ فیصد ہتھیار اسرائیل سے خریدے ہیں۔
دوسری جانب چین جو 08-2004 کے دوران ہتھیاروں کی درآمدات میں پہلے نمبر تھا 13-2009 کے دوران دوسرے نمبر رہا ہے۔
پاکستان نے 54 فیصد ہتھیار چین سے، 27 فیصد ہتھیار امریکہ اور چھ فیصد ہتھیار سویڈن سے خریدے۔
http://i58.tinypic.com/axk574.jpg