Rania
03-09-2014, 12:17 AM
http://www.ilmkidunya.com/inst/images/gc91.jpg
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کا سب سے قدیمی تعلیمی ادارہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آج اپنے تعلیمی سفر کے149برس مکمل کر لئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور نے یکم جنوری 1864ءکو اندرونِ لاہور میں دھیان سنگھ کی حویلی میں آنکھ کھولی، پہلی کلاس 9 طلباءپر مشتمل تھی۔ عربی کے استاد پروفیسر لائٹنر سے ماہرِ طبعیات پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان تک 27علم دان اس دانش گاہ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ قیام کے وقت اس کالج کی سالانہ فیس صرف 2روپے تھی جو طلباءکو دئیے جانے والے سکالرشپ میں سے کاٹی جاتی تھی۔ جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان کہنا ہے کہ اس تعلیمی ادارے نے کئی ہزار سکالرز، سائنسدان، سیاستدان اور ادبی شخصیات پیدا کیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے5 طلباءپاکستان کے وزراءاعظم بنے، جبکہ دو نے نوبل انعام حاصل کیا۔ مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ بھی اولڈ رواین تھے۔ نامور ایٹمی سائنسدان اور اولڈ رواینز یونین کے صدر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے مطابق گورنمنٹ کالج نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، 140ماہرین کی ٹیم نے1998ءمیں ایٹمی دھماکے کئے جس میں سے60 اولڈ رواینز تھے۔[ نواے وقت ]