Log in

View Full Version : ٹونٹی ٹونٹی سکواڈ میں اضافہ


-|A|-
04-08-2009, 12:56 AM
ٹونٹی ٹونٹی سکواڈ میں اضافہ

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090407115921_twenty20_2.jpg
20/20 ورلڈ کپ اس سال انگلینڈ میں کھیلا جائے گا

آئی سی ایل کرکٹرز عبدالر‏زاق، عمران نذیر اور رانا نوید الحسن کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا انحصار آئی سی سی کی اجازت پر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آئی سی سی کے اعلٰی حکام سے بات ہو چکی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی ایل کرکٹرز کے سلسلے میں درخواست کرتا ہے تو اس پر غور کیا جائے گا۔

اعجاز بٹ نے کہا کہ انہوں نے محمد یوسف کے بارے میں آئی سی سی سے بات کی تھی لیکن یوسف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے درکار نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اس سوال پر کہ کیا رزاق، عمران نذیر اور رانا نوید الحسن نے آئی سی ایل چھوڑنے کے بارے میں انہیں باضابطہ طور پر مطلع کردیا ہے؟ کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے متعلقہ افسران نے یقیناً ان سے بات کی ہوگی لیکن یہ بات واضح ہے کہ ان کرکٹرز کو آئی سی ایل کو چھوڑنا پڑے گا اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے ان کے معاملے میں درخواست کرے گا۔

آئی سی سی نے مارچ2008 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت کوئی بھی کرکٹ بورڈ آئی سی ایل کرکٹرز کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کرے گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس قرارداد کی تبدیلی سے پہلے ہی آئی سی ایل کرکٹرز کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی ایل چھوڑنے کی شرط پر پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کی بات انہوں نے آئی سی سی کے پرتھ کے اجلاس سے قبل کی تھی اب صورتحال مختلف ہورہی ہے کیونکہ جون سے آئی سی سی غیرمنظور شدہ کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کے معاملے میں زیادہ سخت موقف اختیار کرنے والی ہے اسی لئے وہ پاکستانی کرکٹرز کے معاملے کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن تیس ممکنہ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں یونس خان ( کپتان ) سلمان بٹ، ناصر جمشید، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، احمد شہزاد، عمر امین، مصباح الحق، فیصل اقبال، فوادعالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، یاسرعرفات، کامران یونس، شعیب اختر، عمرگل، راؤافتخار، اعزاز چیمہ، محمد عامر، وہاب ریاض، عمران علی، دانش کنیریا، عبدالرحمن، یاسرشاہ، کامران اکمل، سرفراز احمد، عبدالرزاق، رانانویدالحسن اور عمران نذیرشامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ سترہ اور اٹھارہ اپریل کو دبئی میں ہو رہی ہے جس میں آئی سی ایل کرکٹرز کا معاملہ زیرغور آئےگا۔

آئی سی سی نے مارچ2008 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے تحت کوئی بھی کرکٹ بورڈ آئی سی ایل کرکٹرز کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کرے گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس قرارداد کی تبدیلی یا آئی سی سی کے موقف میں تبدیلی سے پہلے ہی آئی سی ایل کرکٹرز کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

safa
04-09-2009, 08:50 PM
nice...

AYAZ
04-10-2009, 04:34 PM
thx for sharing

CHEEMO
04-10-2009, 06:50 PM
nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.