PDA

View Full Version : شریعت یا روایت


-|A|-
04-08-2009, 12:47 AM
شریعت یا روایت

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090403133109_girl_flogging_two.jpg


شریعت یا روایت
سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑے مار رہے ہیں۔ لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے ۔اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر زرداری نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے لڑکی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک آٹھ رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔اس واقعہ پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ اپنی طرح کا اکلوتا واقعہ ہے یا آپ کے خیال میں سرحدی علاقوں میں اس طرح کے واقعات عام ہوتے ہیں۔کیا آپ کسی ایسے واقعہ کے عینی شاہد ہیں؟

-|A|-
04-08-2009, 12:51 AM
وقت ارسال : 04/04/09 19:03 GMT

يہ تو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور حکام بالا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس ليا جانا احسن ہے ليکن ظلم کرنے والوں کوسخت سزا بھی ملنی چاہيے اس قسم کے مظالم کو کسی طرح بھی جائز قرار نہیں ديا جا سکتا۔

عبدالوحید خان، Birmingham، برطانیہ


وقت ارسال : 04/04/09 17:48 GMT

يہ لوگ کون ہیں ؟ اور يہ سب کيوں کر رہے ہیں ؟ ايک مسلمان ہو نے کے ناطے میں يہ وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ يہ لوگ مسلمان نہیں ۔میں بی بی سی کے ارباب اختيار سے گزارش کروں گا ايسے واقعات کو اسلام يا مسلمانوں سے نہ جوڑیں ايسے واقعات کواسلامی کہنا اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے۔

شوکت محمود علوی، الرياض، سعودی عرب



وقت ارسال : 04/04/09 17:17 GMT

زرداری کو مستعفی ہو جانا چاہيے۔
حامد خان، شيفيلڈ، برطانيہ
بات پہنچی تيری جوانی تک موضوع کوئی بھی ذرداری دشمنی کا موقع ہاتھ سے نہ جانے ديجئے گا۔

anas raza، karachi



وقت ارسال : 04/04/09 17:14 GMT

اس طرح کے شرمناک واقعات کی مکمل روک تھام ہونی چاہۓ ۔

مر يم فا ئزہ


وقت ارسال : 04/04/09 17:08 GMT

يہ شريعت نہیں قبائليت ہے۔ مجھے سندھ میں خاتون پر کتے چھوڑنے والوں ، بلوچستان میں لوگوں کو انگاروں پر چلانے والوں اور سرحد میں کوڑے مارنے والوں کی ذہنيت میں کوئی فرق نہیں دکھائی دیتا سوائے اس کے کہ ان کے واردات کے طريقے اور حليۓ تھوڑے مختلف ہیں۔

فیضان صديقی


وقت ارسال : 04/04/09 16:57 GMT

جو لوگ اپنے دشمنوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال کر چوراہوں ميں لٹکا سکتے ہیں۔ ان کے نظريہ اسلام کی مخالفت کرنے والوں کے گلے کاٹ سکتے ہیں۔ وہ شريعت يا روايت کے نام پر کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔
عدالت کے نوٹس لینے یا نہ لینے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔عدالتیں تو فیصلہ ہی کر سکتی ہیں ان پر عمل کروانا تو حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس علاقے میں تو طالبان کی حکومت ہے اور وہ عدالتوں کو مانتے کب ہیں۔

علی زین

وقت ارسال : 04/04/09 16:48 GMT

يہ صرف اسلام کے خلاف ’استعمار‘ کا پراپيگنڈہ ہے اور کچھ نہیں۔
نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

جب سے طالبان نے اپنے مخصوص نظریہ اسلام کی تبلیغ بزور بندوق اور خودکش حملہ آوروں سے شروع کی تب سے ’استعمار‘ چپ بیٹھا مزے کر رہا ہے ۔جتنا اسلام کو نقصان طالبان نے 'اپنے علاوہ سب کو مار' نے پہنجایا ہے اتنا دشمنان اسلام صدیوں کی کوششوں سے نہیں پہنجا سکے ۔

علی زین


وقت ارسال : 04/04/09 16:40 GMT

پا کستا ن اسلا م کے نا م پر بنا اور اسلا م کو یکسر فرامو ش کر دیا گیا اور اس کی جگہ مُلا ازم نے لے لی اور ہرحکو مت نے اپنی سی پو ری کو شش کی کہ اسلا م کو کسی نہ کسی رنگ میں استعما ل کر کے اپنی کر سی مظبو ط کی ۔

محمود بٹ.، بلنسيا ، ہسپانیہ

وقت ارسال : 04/04/09 16:26 GMT

يہ نہ شريعت ہے اور نہ ہی روايت ہے اگر ہے تو صرف اور صرف طالبان کی اپنی من مانی جو چاہے مرضی کرلیں جنگل کا قانون لاگو کر ديا ہے۔

Will Rathore، Jaleeb، کویت

وقت ارسال : 04/04/09 16:24 GMT

ايک لڑکی کو کوڑے لگنے پورا آسمان سر پر اٹھا ديا ہے ليکن آج کے ڈرون حملے ميں عورتيں اور بچے جان بحق ہوئے ہیں اس ظلم کے خلاف کون آواز اٹھائےگا؟ کيا وہ حوا کی بيٹياں نہیں تھیں۔

Abdul Rehman Khosa، BALOCHISTAN


وقت ارسال : 04/04/09 16:23 GMT

جو لوگ اپنے اپ کو دين اسلام کے ٹھيکدار سمجتے ہیں اگر ان لوگوں سے پوچھا جائے کہ آپ نے اپنی جائیداد میں اپنی بيٹی يا بہن کو شر يعت کے مطابق حصہ ديا ہے۔تو وہ جواب میں کہیں گے بس کيا کريں۔
يہ جو آج کل ہو رہا ہے صرف اور صرف جہا لت ہے۔

sulaiman، peshawar


وقت ارسال : 04/04/09 16:07 GMT

۔ليکن ان لوگوں نے سرعام کوڑے مارنے کو ’بال کی کھال اتارنے‘، ’بانس کو شہتير دکھانے‘ کےمصداق حد سے زيادہ بڑھا چڑھا کر پيش کيا جس سے’طالبان‘ معصوم نظر آنےلگتے ہیں۔

نجيب الرحمان سائکو، *لاہور* [P@KI$T@N]

معصوم „ اچھا بھئی

Ghalib ali، Prague، جمہویہ چیک


وقت ارسال : 04/04/09 15:45 GMT

طالبان نے وہی کيا ہے جو قران میں درج ہے۔ اس میں مسلمانوں کو شرمندہ ہونے کی کيا ضرورت ہے!

ستار خان، لندن


وقت ارسال : 04/04/09 15:36 GMT

اسطرح کے واقعات کے پيچھے غيرملکی خفيہ ايجنسیوں کا بھرپور ہاتھ ہونے کا انديشہ ہے۔ ان خفيہ ايجنسیوں اور طالبان کے عسکریت پسندوں کے درمیان روابط موجود ہیں۔ کيوں کہ طالبان کا ہر اقدام غير ملکی عناصر کو بلخصوص امريکہ کو پاکستان میں فوجی مداخلت کا مضبوط جواز فراہم کرتا ہے۔

اعجاز اعوان، کراچی، پاکستان

آداب ! غيرملکی ايجنسيوں پر ہی نہیں ، شک کی اُنگلی ملکی ايجنسيوں پراٹھانا بھی بےجا نہ ہوگا۔ ماضی میں کچھ ايسے واقعات وقوع پذير ہو چکے ہیں کہ طالبان ہی نہیں امريکی بھی چکرا کر رہ گئے تھے۔

وزيراسلم خٹک


وقت ارسال : 04/04/09 15:30 GMT

اگريہ ہی شر يعت ہے تو وہ اسلام کيا ہواجو عورت کو بہترين معاشرتی مقام ديتا ہے ۔يہ سرا سر جاہليت ہے اور يہ طالبان اسلام اور پاکستا ن کے ليے شد يد خطرہ ہیں۔اگر جلد از جلد اس شورش سے نہ نمٹا گيا تو يہ ان پڑھ لوگ ہميں پتھر کے زمانے دھکيل ديں گے۔

Ashfaq، Sweden

~wish munda~
04-08-2009, 12:53 AM
yeh koi shram naak waqia nahi hai
bulkay ibrat ka maqaam hai
hami shriat k mutabiq yeh bilkul drust hai
ager koi galat kaam karay tu usay saza zaroor milni chahyee

Hani
04-08-2009, 10:21 PM
Wish ji Ye ibratnaq bat hai..?

Kisi Orath k sath Sareey_Aaam aysa karna kahan ka Insaf hai..?
Wish ji kya Islam Orath k sath Sareey_Aaam aysa karney ka Hukum dyta hai..?

Maine to es Cause k barey may ye Sona hai,Es Orath ka Apne Shohar k Father k Sath Na_Jahiz Rishta tha,
Agar aysi bat thi to us Bety ko Apne Bap ko Bhi Koreey Marrne chahiye thy Sareey_Aam.
main to yehi Samajhta hon phir Sub ko Ibrath milti.....

"K.G"
06-01-2009, 10:21 PM
Ye Kon Si shariyat Ya Riwayat hai ??

Merey Khayal main ye Koi buri baat nhi k Aik larki/ Aurat Apni marzi k mutabiq kisi ghair mard k sath ghoomay, Akhir Woh Bhi insan hai ??

!~*SOoLi
06-01-2009, 10:38 PM
Na Shariyat Na Riwayat .. Mahezz Aik Sazish Hay .. Meri Nazar Main

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.