Rania
02-19-2014, 11:22 PM
https://fbcdn-sphotos-c-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/943512_487346318012853_1193617488_n.jpg
تربیلا بند دنیا کا سب سے بڑا(بھری ہوئی حالت میں) ڈیم ہے یہ ڈھانچے کی بلندی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ڈیم ہے۔یہ صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ہری پور میں ہے۔یہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے 50 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔یہ دریا کی سطح سے 148 میٹر بلند اور اس کی سطح کا رقبہ 250 مربع کلومیٹر ہے۔اس کی تعمیر 1968 میں شروع ہوئی اور 1976 میں مکمل ہو گئی۔شروع میں خیال کیا جارہا تھا کہ پہاڑوں پر ریت(430 ملین ٹن سالانہ) کے بہہ کر آنے کی وجہ سے اس کی عمر 50 سال ہوگی یعنی یہ 2030 میں اپنی عمر پوری کرے گا۔ لیکن آنے والے ریت کی مقدار اندازے سے کم رہی اب اندازہ ہے کہ 2060 میں ریت سے بھر جائے گا۔اتنے وسیع پانی کے ذخیرے کی وجہ سے اس میں اضافی پانی کے اخراج کے دو راستے(Spill way) رکھے گئے ہیں۔پہلے راستے کی صلاحیت 18,406 مکعب میٹر فی سیکنڈ ہے جبکہ دوسرے راستے کی صلاحیت 24,070 مکعب میٹر فی سیکنڈ ہے۔
تربیلا ڈیم پاکستان میں بجلی کی پیدوار کا سب سے بڑا زریعہ ہے۔اس میں 4 سرنگیں ہیں۔پہلی سرنگ کے سامنے 175 میگاواٹ کے چار جنریٹر ہیں ،دوسری سرنگ کے سامنے 6 جنریٹر ہیں جبکہ تیسری سرنگ کے سامنے 4 جنریٹر جن میں ہر کی صلاحیت 432 میگاواٹ ہے۔اس کی کل گنجائش 3,478 میگاواٹ ہے۔تربیلا کی کل لمبائی 80 کلومیٹر ہے