PRINCE SHAAN
02-15-2014, 12:05 AM
http://www.loverofsadness.net/LOS/images/gallery/main/9d/1173_c839dbc2700bfc40c910a223ec4bacc6.jpg
آنسُو
جب بھی آنکھ سے ٹپکا آنسُو
کِس نے کِس کا دیکھا آنسُو
ہر اک کا دُکھ سہنے والا
اُف یہ بھولا بھالا آنسُو
ہیرے موتی ہم کیا لاتے
ہاتھ پہ اُس کے رکھا آنسُو
تُو آیا تو بہہ نکلے گا
تیری آس میں جمتا آنسُو
وہ تو میرا ہی دل تھا ناں
جس کو تُم نے سمجھا آنسُو
روکو،روکو،اس کو روکو
کردے گا یہ رُسوا آنسُو
مِٹی میں رولا اور بولے
اچھا تو بس یہ تھا آنسُو
واپس لوٹ کے آ جائے گا
میرا بھُولا بھٹکا آنسُو
بادل گرجا، بجلی چمکی
بارش میں جب بھیگا آنسُو
اُس کو بھی آخر بہنا تھا
آنکھ میں کب تک رہتا آنسُو
مَن کی آگ بُجھا ڈالے گا
دیکھ صبا یہ تیرا آنسُو
آنسُو
جب بھی آنکھ سے ٹپکا آنسُو
کِس نے کِس کا دیکھا آنسُو
ہر اک کا دُکھ سہنے والا
اُف یہ بھولا بھالا آنسُو
ہیرے موتی ہم کیا لاتے
ہاتھ پہ اُس کے رکھا آنسُو
تُو آیا تو بہہ نکلے گا
تیری آس میں جمتا آنسُو
وہ تو میرا ہی دل تھا ناں
جس کو تُم نے سمجھا آنسُو
روکو،روکو،اس کو روکو
کردے گا یہ رُسوا آنسُو
مِٹی میں رولا اور بولے
اچھا تو بس یہ تھا آنسُو
واپس لوٹ کے آ جائے گا
میرا بھُولا بھٹکا آنسُو
بادل گرجا، بجلی چمکی
بارش میں جب بھیگا آنسُو
اُس کو بھی آخر بہنا تھا
آنکھ میں کب تک رہتا آنسُو
مَن کی آگ بُجھا ڈالے گا
دیکھ صبا یہ تیرا آنسُو