PDA

View Full Version : کیا آپ جانتے ہو کہ ویلنٹائین ڈے


bint-e-masroor
02-08-2014, 01:35 PM
کیا آپ جانتے ہو کہ ویلنٹائین ڈے کافروں کا تہوار ہے جو کہ ان کے پوپ نے منانے کا ح...کم دیا تھا ، پوپ نے سینٹ ویلنٹائن کی یوم وفات چودہ فروری 270 میلادی کو یوم محبت قرار دے دیا
اس تہوار کو منانا کافروں کی رسم کی تقلید کرنا ہے ، شرمندگی کا مقام ہے کہ پڑھے لکھے ہو کر بھی جاہلوں کی طرح اسکی تاریخ جانے بنا ایک دوسرے سے مبارکبادیں وصول کی جا رہی ہیں ، مطلب جان بوجھ کر ایک کافر پوپ کا حکم مانا جا رہا ہے -

پوپ کا حکم مانتے ہوئے یہ بھی یاد رکھو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( جس نے بھی کسی قوم سے مشابھت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے )
مسند احمد ( 2 / 50 ) ، سنن ابوداود حدیث نمبر ( 4021 ) ۔

افسوس صد افسوس کے مغرب کی اندھا دھند تقلید میں مسلمان اپنی پہچان بھی کھوتے جا رہے ہیں ، اسلام کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ اس میں صرف مرد و عورت کے رشتے کی نہیں بلکہ ہر رشتے کے احترام اور پیار و محبت سے رہنے کی تاکید کی گئی ہے
اسلئے کوشش کرو کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ
ماڈرن بننے کے چکر میں یہ کہاوت آپ پر فٹ ہو جائے کہ کوا چلا ہنس کی چال اور
اپنی چال بھی بھول گیا !


https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/t1/1800476_707023335986139_1982244353_n.jpg

(‘“*JiĢäR*”’)
02-08-2014, 02:08 PM
Good Sharing

Shahid_786
03-25-2014, 12:10 PM
https://encrypted-tbn1.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcQEVhXzR9IUbqsWm_Tafke5pALPZgmaH tLzQOK8WPFa3W8Hx8lNGQ

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.