Flower~
01-16-2014, 05:13 PM
http://1.bp.blogspot.com/-pFr_BtGNm3w/UUgL0WrNkoI/AAAAAAAABHk/V0251FYszYI/s1600/1597351-713068.jpg
نا کوئی خواب نا سہیلی تھی
اس محبت میں میں اکیلی تھی
عشق میں تم کہاں کے سچے تھے
جو اذیت تھی ہم نے جھیلی تھی
یاد اب کچھ نہیں رہا لیکن
ایک دریا تھا یا حویلی تھی
جس نے الجھا کے رکھ دیا دل کو
وہ محبت تھی یا پہیلی تھی
میں ذرا سی بھی کم وفا کرتی
تم نے تو میری جان لے لی تھی
وقت کے سانپ کھا گئے اسکو
میرے آنگن میں ایک چمیلی تھی
اس شب غم میں کس کو بتلائوں
.کتنی روشن میری ہتھیلی تھی۔ـــــ!!!
نا کوئی خواب نا سہیلی تھی
اس محبت میں میں اکیلی تھی
عشق میں تم کہاں کے سچے تھے
جو اذیت تھی ہم نے جھیلی تھی
یاد اب کچھ نہیں رہا لیکن
ایک دریا تھا یا حویلی تھی
جس نے الجھا کے رکھ دیا دل کو
وہ محبت تھی یا پہیلی تھی
میں ذرا سی بھی کم وفا کرتی
تم نے تو میری جان لے لی تھی
وقت کے سانپ کھا گئے اسکو
میرے آنگن میں ایک چمیلی تھی
اس شب غم میں کس کو بتلائوں
.کتنی روشن میری ہتھیلی تھی۔ـــــ!!!