Log in

View Full Version : انصاف


PRINCE SHAAN
12-31-2013, 04:42 PM
انصاف


محمد شاہ تغلق ایک مرتبہ اپنے باغ میں ٹہل رہا تھا۔ اچانک سامنے سے ایک لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور بادشاہ سے ٹکرا گیا۔ محمد شاہ تغلق کو اس حرکت پر بہت غصہ آیا اور اس نے لڑکے کو چھڑی سے پیٹ ڈالا۔
لڑکا روتا ہوا عدالت پہنچا اور اس کے استغاثے پر قاضی "القضاۃ" نے بادشاہ کو عدالت میں بلوایا۔
محمد شاہ تغلق ایک ملزم کی طرح حاضر عدالت کر دیا گیا۔ اس نے جرم تسلیم کر لیا اور کہا
" لڑکے نے مجھے نہیں دیکھا تھا اور مجھ سے واقعی زیادتی ہوئی ہے"
قاضی "القضاۃ" نے بادشاہ کو ایک دن کی مہلت دی کہہ کل تک اس لڑکے کو راضی کرلو " ورنہ سزا کےلئے تیار ہو جاؤ "
بادشاہ نے لڑکے کو بہت زر و مال دینا چاہا لیکن وہ کسی طرح رضامند نہ ہوا۔
دوسرے دن بادشاہ دوبارہ عدالت میں حاضر ہوا اور قاضی کے حکم سے لڑکے نے اس چھڑی سے )جس سے اسے پیٹا گیا تھا( بادشاہ کے جسم پر اکیس بید مارے۔
سزا کے بعد بادشاہ نے دو رکعت نماز شکرانہ ادا کی کہ خدا نے اسے انصاف پر قائم رکھا اور دنیا میں اس سے جو غلطی ہوئی تھی اس کی سزا اسے دنیا میں ہی مل گئی.

Princess Urwa
12-31-2013, 05:46 PM
nice sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
01-01-2014, 08:32 AM
Great..

Rania
01-04-2014, 02:12 AM
Nice sharing

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.