Log in

View Full Version : دسمبر تیری عنایت ۔ ۔ ۔


Flower~
12-31-2013, 03:28 PM
http://31.media.tumblr.com/tumblr_mdgbejmuep1ry76roo1_500.gif
دسمبر تیری عنایت ۔ ۔ ۔
وسعتوں کی سرحد سے نکل کر میں نے
دھندلکوں میں بسے دسمبر کو پرکھا تو
شبِ وصل کی وہ سحر میرے صحن میں ٹھہر گئی ۔ ۔ ۔

قلم کے گوشے اُس قُہر سے بھیگنے لگے جو دسمبر کی
آخری شب ہم پہ برسا تھا ۔ ۔ ۔
تیرے حرفوں کو تراشنے میں جو اذیت آج جھیلی ہے
میرے کفوں پر نقش ہو چلی ہے ۔ ۔ ۔

اُسے بچھڑے ہوے ایک عرصہ بیت چکا ہے
میں اُنہی لمحوں میں مقید ، لفظوں کو ترتیب دے کر
زندگی کے کئی پہلُو گُزار چُکا ہوں ۔ ۔ ۔

لیکن !!!
یہ دسمبر جب بھی آتا ہے
اُسکی یادوں کی دھند میں
یکبارگی سے گُھلنے لگتا ہوں ۔ ۔ ۔
میں جو وحشتوں میں گِرا
اُسکے نقشِ پا ا ٹھانے نکلا تو
دسمبر سے دسمبر تک کا سفر میرے کشکول کا
حصہ ٹھہرا ۔ ۔ ۔

Princess Urwa
12-31-2013, 06:03 PM
good one

(‘“*JiĢäR*”’)
01-01-2014, 08:28 AM
Very Nice

Flower~
01-01-2014, 09:44 AM
good one

thnx ..........

Flower~
01-01-2014, 09:44 AM
Very Nice

thnx ..........

Masoom pari
01-03-2014, 08:19 AM
:super:

Flower~
01-03-2014, 09:51 AM
:super:

thnx ........

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.