Zafina
12-25-2013, 12:31 PM
یومِ قائد
https://fbcdn-sphotos-f-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn1/1544554_577351835666695_332965295_n.jpg
" میں قائدِاعظم کو اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرتا ۔ وہ لیڈر نہیں تھے ۔ کم از کم میں نے ہوش سنبھالنے کے بعد اس خطے میں ایسا کوئی لیڈر نہیں دیکھا ۔ اُن کا بینک اکاؤئٹ، اُن کا رہن سہن، اُن کے طور طریقے حتٰی کہ ان کے الفاظ بھی میرے زمانے کے کسی ایسے شخص سے نہیں ملتے جو لیڈر کہلایا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ سو ثابت ہوا وہ لیڈر نہیں تھے،۔ وہ ہمارے محسن تھے، ہیں اور رہیں گے تو بس اگر میرے محسن کو "خبطی " کہنے والے کو گالی دینا جذباتیت اور بد تمیزی ہے تو الحمدُللہ ہاں میں جذباتی ہوں اور ہاں مجھے اپنے جذباتی اور بد تمیز ہونے پر فخر ہے ۔ ۔ ۔ اور میں شرمندہ ہوں قائد آپ سے کہ میں صرف گالی دے کر چپ ہو جاتا ہوں ۔ ۔ ۔ کاش میں آپ کو برا بھلا کہنے والے لوگوں کا منہ نوچ سکتا اور میں شکر گزار ہوں آپ کا میرےمحسن کہ آپ کی وجہ سے میں ایک فرد نہیں قوم ہوں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کے بنائے پاکستان کو ہمیشہ آپ کا پاکستان ہی سمجھوں گا۔ کسی شخص کے گندے لفظ یا کسی شخص کی احسان فراموشی میرے دل میں موجود آپ کے رُتبے اورمقام کو کبھی کم نہیں کرے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ سبحان تعالٰی آپ کو جنت الفردوس میں اتنی ہی پیاری جگہ عطا فرمائے جتنی کہ میرے اور میرے جیسے دوسرے لوگو ں کے دل میں آپ کی ہے ۔ ۔ ۔ امین، ثم امین ۔ ۔ ۔ قائدِ اعظم، زندہ باد ۔ ۔ ۔ پاکستان پائندہ با
د ۔ ۔ ۔ "
تنزیلہ ریاض کے مستقبل قریب میں شائع ہونے والے ناول " عہدِ الست " سے ایک اقتباس
قائد اعظم مختلف لیڈرز کی نظر میں:-
لارڈ ماؤنٹ بیٹن
محمد علی جناح کسی فریق سے سمجھوتا کرتے تو جھک کر نہیں،بزدلانہ انداز میں نہیں،بلکہ مردانہ وار سمجھوتا کرتے تھے۔
مہاتما گاندھی
یہ حقیقت ہے کہ جناح بلاشبہ اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔وہ سیرت وکردار کی ان بلندیوں پر تھے ،جہاں کوئی لالچ خوف یا غصہ انھیں اپنے راستے سے ہٹا نہیں سکتا تھا۔وہ عزم واستقامت کے کوہ گراں تھے۔نہ امارت و ثروت ان کی راہ میں حائل ہوئی نہ حکومت کا جاہ و جلال انھیں مرعوب کر سکا۔محمد علی جناح کو مسلم عوام پر بے پناہ قابو حاصل تھا۔
ڈاکٹر امبیدکر
مسٹر جناح اپنے ارادے اور رویے کے سخت تھے۔یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ مسٹر جناح کسی قیمت پر بھی برطانیہ کے آلہ کا ر نہیں بنے۔ان کے متعلق بڑے سے بڑے سیاسی لیڈر کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھی خریدے نہیں جا سکتے۔
وجے لکشمی پنڈت
مسلم لیگ کے پاس ایک سو گاندھی اور دو سو ابوالکلام ہوتے، لیکن کانگریس کے پاس صرف ایک محمد علی جناح ہوتے تو ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا۔
مسولینی
جناح کے لیے یہ بات کہنا غلط نہ ہوگی کہ وہ ایک ایسی تاریخ ساز شخصیت تھے، جو کہیں صدیوں میں جا کرہی پیدا ہوتی ہے۔
برٹرینڈ رسل
ہندوستان کے مسلمانوں کی پوری تاریخ میں کوئی بڑے سے بڑا شخص ایسا نہیں گزرا، جسے مسلمانوں میں ایسی مقبولیت اور جمہوریت نصیب ہوئی ہو۔
جواہر لال نہرو
انسان کا قیمتی سے قیمتی سرمایہ یہ ہے کہ وہ ایک اعلیٰ کردار اور عمدہ سیرت کا مالک ہو۔ محمد علی جناح کی اعلیٰ سیرت اور کردار وہ موثر حربہ تھے جس کے ذریعے سے انھوں نے اپنی زندگی کے ہر معرکے کو سر کیا۔
ونسٹن چرچل
جناح بہترین سیاست دان ہیں۔بڑے ذہین و فطین ہیں۔مسلمانوں کے اس عظیم لیڈر کوکبھی دل سے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سر سی ۔ پی ۔ راما سوامی
جناح صاحب نے اپنی عوامی مقبولیت کو کبھی ذاتی فوائد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ ایسے فرد کا وجود روح پرور ہے