PDA

View Full Version : ٭٭٭٭دوبچوں نے فرعون وقت کاسرقلم کیا٭٭


Anjani Larki
12-19-2013, 08:26 PM
٭٭٭٭دوبچوں نے فرعون وقت کاسرقلم کیا٭٭٭٭

’’ابوجہل کی شرارت اور دشمنی کا عام چرچا تھا اس بناپرانصارمیں سے دوبھائیوں معاذؓ اور معوذؓ نے عہدکیا تھاکہ یہ شقی جہاں نظرآئے گا اس کومٹادیں گے حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ کا بیان ہے کہ غزوۂ بدرمیں صف میں تھاکہ دفعتاً مجھ کو دائیں بائیں دونوجوان نظرآئے اورمجھ سے کان میں پوچھا :چچاجان ابوجہل کون ہے؟ میں نے کہا برادر زادے ابوجہل کوپوچھ کرکیا کرے گا؟بولا میں نے خدا سے عہدکررکھا ہے کہ ابوجہل کو جہاں دیکھوں گا اسے قتل کرکے چھوڑوںگا میں ابھی جواب نہیں دے پایاتھاکہ دوسرے نوجوان نے مجھ سے کان میں یہی بات کہی میں نے دونوں کواشارے سے بتایا کہ ابوجہل وہ ہے یہ بتانا تھاکہ دونوں بازکی طرح جھپٹے اورابوجہل خاک پرتھا۔یہ جوان عفرا کے بیٹے تھے غزوہ ختم ہونے پرحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ کوئی جاکرخبر لائے کہ ابوجہل کاکیا انجام ہوا؟ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جاکرلاشوں میں دیکھاتو زخمی پڑاہوادم توڑرہاتھا بولے توابوجہل ہے اس نے کہا ایک شخص کو اس کی قوم نے قتل کردیا تو یہ فخرکی کیا با ت ہے یہ کہہ ہی رہا تھا کہ ابن مسعودؓ نے ابوجہل کی گردن پرپائوں رکھااور چھلانگ لگاکر اس کی چھاتی پرچڑھ بیٹھے ابوجہل نے کہا: اوبکری چرانے والے !دیکھ توکہاں پائوں رکھتا ہے۔
فرمایا:کہ تو وہ وقت بھول گیا جب میں بفرمان نبوی تیرے لئے وعیدکی آیت لے کرتیرے پاس گیا تھا تو تونے مجھے تھپڑماراتھا اور لاتوں سے خوب پیٹاتھا اب تیری ذلت کاسامان میرے ہاتھوں ہی ہوگا۔
(سیرت النبی مصنفہ شبلی نعمانی جلداول ص ۳۲۵)

امام طبری اس سے آگے کی تفصیل لکھتے ہیں:

’’ابوجہل نے پوچھا: فتح کس کی ہوئی؟ میں(ابن مسعودؓ) نے کہا:اللہ اوراس کے رسول کی ابوجہل کہنے لگا:اپنے نبی سے کہناکہ میں اپنے مذہب پراب بھی قائم ہوں اورتجھ پرایمان نہیں لایا اورکہا کہ میرا سرذرا گردن کے نچلے حصے سے کاٹنا تاکہ قریش کے بقیہ سرداروں میں میرا سراونچا دکھائی دے اورکہا کاش میرا سرکوئی ہاشمی جوان کاٹتا۔
حضرت ابن مسعودؓ نے ابوجہل کاسرکاٹ کر اس کی ناک میں رسی ڈال کر اورپیشانی کے بل گھسیٹتے ہوئے حضورعلیہ السلام کے قدموں میں ڈال دیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس کی اس کیفیت کوپہلے ہی بیان فرمادیا تھا۔
’’ہاں ہاں اگر بازنہ آیاتوضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے کیسی پیشانی، جھوٹی،خطاکار۔‘‘
(طبری جلداول ص۸۷)

pakeeza
12-19-2013, 10:50 PM
jazak Allah.......

Rania
12-20-2013, 02:07 AM
Thanks for sharing

(‘“*JiĢäR*”’)
12-20-2013, 09:26 AM
Very Nice

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.