Log in

View Full Version : ارجنٹائن کی بدترین شکست


-|A|-
04-03-2009, 04:07 PM
ارجنٹائن کی بدترین شکست

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090402063629_maradonna_217.jpg
اگر ایسی شکست خواب میں آئی ہوتی تو ہم اس پر یقین نہ کرتے: میراڈونا


مشہور فٹبالر میراڈونا کی ارجنٹائن ٹیم کو بولیویا نے چھ ایک سے شکست دے دی ہے جو ارجنٹائن کی ساٹھ سالوں میں بدترین شکست ہے۔

ڈیاگو میراڈونا کو چند ماہ پہلے ہی قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیاگو میراڈونا کے قومی ٹیم کے کوچ بننے کے بعد ارجنٹائن نے اپنے پہلے تینوں میچ باآسانی جیت لیے تھے۔ بولیویا سے چھ کے مقابلے میں ایک گول سے ہار ارجنٹائن کی پچھلے ساٹھ سالوں میں بدترین شکست ہے۔

یہ میچ دنیا کے سب بلند ترین میدان میں کھیلا گیا۔ فٹ بال کی عالمی ایسوسی ایشن نے بولیویا کے بلند ترین فٹ بال بلندی پر ہونے والے میچوں پر اعتراض کیا تھا لیکن ڈیاگو میراڈونا نے اس معاملے پر بولیویا کی حمایت کی تھی۔ لاز پاز کا یہ فٹبال میدان سطح سمندر سے تین ہزار چھ سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

ارجنٹائن کے کھلاڑی اس بلند ترین میدان میں ہمیشہ مشکل میں نظر آئے اور ان کی سانس پھولی ہوئی تھی۔

بولیویا کے سٹرائیکر جوقوین بوتیرو نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ باقی تین گول مارسیلو مارٹنز، ڈی ڈی ٹوریکو اور ایلکس ڈا روسا نے کیے۔

میراڈونا نےمیچ کے بعد کہا کہ بولیویا کا ہر گول ان کے دل میں تیر کی طرح چھبتا تھا۔ انہوں نے کہا ’اگر ہم نے خواب میں ایسی شکست دیکھی ہوتی تو تب بھی اس پر یقین نہ کرتے۔‘

میراڈونا نے کہا کہ بولیویا کی ٹیم نےعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم ہر لحاظ سے ان سے بہتر تھی۔

safa
04-03-2009, 04:59 PM
nice....

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.