Rania
12-09-2013, 06:32 PM
میڈرڈ: سپین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی خصوصاً موسم سرما اور موسم خزاں میں وبائی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سال کے آخری تین ماہ کے دوران جب دن چھوٹے اور سورج کی روشنی کم شدت کی ہوتی ہے اس دورانیے میں وٹامن ڈی وبائی امراض سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی خصوصاً بزرگوں کو وبائی امراض کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ جوں جوں عمر بڑھتی ہیں انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کم ہوتی جاتی ہے اس لئے وٹامن ڈی پر مشتمل غذاؤں کا استعمال بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے۔ بازاروں میں وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ بھی دستیاب ہیں جو سستے اور سائیڈ ایفیکیٹ کے بغیر ہیں اس سے وٹامن ڈی کی کمی پوری کی جا سکتی ہے