PRINCE SHAAN
12-08-2013, 07:05 PM
https://fbcdn-sphotos-e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/1454795_695081760526298_2058285479_n.jpg
دُکھوں نے چاٹ لیا
دُکھوں نے چاٹ لیا جب بھی میری ہمت کو
سمے کی بے رُخی نے جب بھی سوگوار کیا
تعلّقات میں جب بھی دراڑ پڑنے لگی
سسکتی زندگی کا حوصلہ بڑھانے کو
میں تیری پھیلتی بانہوں میں یوں سمٹ آیا
کہ جیسے پیاس کا مارا ہوا کوئی بچہ
لپٹ کے ماں سے ضرورت کا درد رونے لگے
تمہاری آنکھ میں اُمید کا جہان بخیر
یونہی مہکتی رہیں تیری پیار کی گلیاں
قدم قدم پہ ملیں تذکرے وفاؤں کے
فضا میں رقص کریں بادلوں کی تصویریں
شجر شجر پہ بنیں آشیاں ہواؤں کے
بدن پہ اوڑھ کر اپنی وفا کی ناکامی
سجا کے بالوں میں ٹوٹے ہوئے یقین کی راکھ
میں اپنے ذہن میں پھر حسن بونے آیا ہوں
تمہارے سینے پہ سر رکھ کے رونے آیا ہوں
دُکھوں نے چاٹ لیا
دُکھوں نے چاٹ لیا جب بھی میری ہمت کو
سمے کی بے رُخی نے جب بھی سوگوار کیا
تعلّقات میں جب بھی دراڑ پڑنے لگی
سسکتی زندگی کا حوصلہ بڑھانے کو
میں تیری پھیلتی بانہوں میں یوں سمٹ آیا
کہ جیسے پیاس کا مارا ہوا کوئی بچہ
لپٹ کے ماں سے ضرورت کا درد رونے لگے
تمہاری آنکھ میں اُمید کا جہان بخیر
یونہی مہکتی رہیں تیری پیار کی گلیاں
قدم قدم پہ ملیں تذکرے وفاؤں کے
فضا میں رقص کریں بادلوں کی تصویریں
شجر شجر پہ بنیں آشیاں ہواؤں کے
بدن پہ اوڑھ کر اپنی وفا کی ناکامی
سجا کے بالوں میں ٹوٹے ہوئے یقین کی راکھ
میں اپنے ذہن میں پھر حسن بونے آیا ہوں
تمہارے سینے پہ سر رکھ کے رونے آیا ہوں