PRINCE SHAAN
12-08-2013, 07:45 AM
https://fbcdn-sphotos-a-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/1479012_612953172103499_1666551303_n.jpg
شفا تم کیوں نہیں دیتے
مسيحا ہو
تبھی جذبات کی دھڑکن کو
فورا جان لیتے ہو
کبھی الفاظ کی نبضوں کو
اپنی نرم سانسوں سے
چھو کے بھول جاتے ہو
کہ ان لفظوں کے سینے میں بھی
آخر دل دھڑکتے ہیں
سنو
یہ بات کرتے ہیں
رکو !
آواز دیتے ہیں
یہ جذبے سانس لیتے ہیں
تو جب تم دور جاتے ہو
جب ان کو بھول جاتے ہو
تو دھڑکن روٹھ جاتی ہے
تو نبضيں ڈوب جاتی ہیں
یہ سانسيں ٹوٹ جاتی ہیں
مسيحا ہو...؟
تو پھر ان کو
شفا تم کیوں نہیں دیتے....!
شفا تم کیوں نہیں دیتے
مسيحا ہو
تبھی جذبات کی دھڑکن کو
فورا جان لیتے ہو
کبھی الفاظ کی نبضوں کو
اپنی نرم سانسوں سے
چھو کے بھول جاتے ہو
کہ ان لفظوں کے سینے میں بھی
آخر دل دھڑکتے ہیں
سنو
یہ بات کرتے ہیں
رکو !
آواز دیتے ہیں
یہ جذبے سانس لیتے ہیں
تو جب تم دور جاتے ہو
جب ان کو بھول جاتے ہو
تو دھڑکن روٹھ جاتی ہے
تو نبضيں ڈوب جاتی ہیں
یہ سانسيں ٹوٹ جاتی ہیں
مسيحا ہو...؟
تو پھر ان کو
شفا تم کیوں نہیں دیتے....!