Rania
12-07-2013, 07:22 PM
کچھ ماہ قبل کا واقعہ یاد آگیا
دونوں بیٹیوں کو پارک لے کر گئی ہوئی تھی ہمارے گھر سے تھوڑا دور ہے
وہاں جمپنگ کیسل میں کھیل رہی دونوں۔۔۔۔۔ بڑی بیٹی جمپنگ کیسل سے اتر آئی لیکن چھوٹی والی جسکی عمر ساڑھے چار سال ہے اور کچھ دیر کھیلنے کی ضد کررہی تھی میں اتنے میں بڑی بیٹی کو شوز پہنانے لگی
رش کافی زیادہ تھا شائد اسلئے میں اسکو نظر نہیں آئی اور وہ جمپنگ کیسل سے اتر کر مجھے ڈھونڈنے چل پڑی ۔۔۔۔۔ میں نے دیکھا عائزہ نہیں ہے جمپنگ کیسل میں اففف جان نکل گئی ادھر ادھر بھاگی نظر نہ آئے
اس وقت تک حواس تھوڑے بحال تھے ۔۔ میں نے دیکھا دور جاتی ہوئی نظر آگئی میں بھاگتی ہوئی جارہی تھی ۔ میں بھی اسکے پیچھے بھاگی ۔۔۔۔۔ آگی ہی آگے بھاگے جائے اور میں پیچھے پیچھے بھاگ رہی تھی اسکو اوازیں بھی دیں لیکن اواز نہیں پہنچی ہو گی اس تک
آس پاس کافی درخت بھی تھے اور بیٹی صاحبہ ان درختوں کی وجہ سے نظر آنا بند ہوگئی مجھے ۔۔۔۔
میں اور تیزی سے آگے بڑھی ۔ یہاں باہر جانے کا گیٹ بھی تھا اور آگے پارک کا باقی حصہ بھی تھا
اب سمجھ نہیں آرہا کہاں گئی ہوگی گیٹ سے باہر بھاگی پہلے ۔۔ وہاں چوکیدار سے پوچھا ۔۔
اچھی طرح بار بارپوچھا ۔۔ کپڑوں کا رنگ بتایا ،وہ کہتا تھا ایسی کوئی بچی یہاں سے باہر نہیں گئی اسکا مطلب ہے پارک کے اندر ہی ہے
چند ہی لمحوں میں ڈھیر وں ڈھیر وسوسے خیالا ذہن سے آکے گزرنے لگے
اب واپس پارک کی طرف بھاگی ۔۔۔ادھر اُدھر دیکھا ۔۔ اتنے میں ایک لڑکا ۔۔ اللہ کا بندہ (اللہ اسکو ہمیشہ خوش رکھے )۔۔ عائزہ کو گودھ میں لئے چلا آرہا تھا
عائزہ کا رو رو کے برا حال ہوا وا تھا ۔۔مجھے دیکھ کر اور زور سے روئی میرا اپنا حال برا ہو رہا تھا
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا
وہ لڑکا کوئی سٹوڈیٹ ہوگا شائد کیونکہ ہاتھ میں کتابیں بھی پکڑی ہوئی تھی ۔۔ دل ہی دل میں کئی ایک دعا ئیں نکلیں اسکے لئے اور اب بھی کرتی ہوں ۔۔
عائزہ سے پوچھا آپ کیوں گیں تھیں ۔۔ میں آپ کو ڈھونڈ رہی تھی ماما ۔۔۔یہ کہہ کر پھر سے بری طرح رونا شروع کر دیا
میرے اپنے پیروں میں جیسے جان نہیں رہی تھی ۔۔ جیسے تیسے کر کے پڑی بیٹی کو لیا گھر پہنچی گھر پہنچ کر بھی سمبھلے میں تھوڑا ٹائم لگا ۔۔۔ ۔۔
۔ دوبارہ نہیں گئی اس پارک میں ۔۔۔۔۔