Rania
11-23-2013, 11:17 PM
کفر کی تاریکیوں کی جب شتم رانی ہوئی
وادی بطحا میں روشن شمع ایمانی ہوئی
حق پرستوں کے جگر میں بس گئی اس کی مٹھاس
جب صفا سے آئی اک آواز پہچانی ہوئی
آپ کے قدموں کی برکت سے عرب کے ملک سے
شرک وبدعت کے ستم کی ختم طغیانی ہوئی
مسکرائی جھوم کے یوں روشنی تعلیم کی
علم کے جلووں سے سے سج کر شاد نادانی ہوئی
مشعل امن و اماں کو یوں جلائے مصطفی
دور اھل غم کے سینے سے پریشانی ہوئی
یو ں سجائے گلستاں اخلاق کا خیر البشر
دین کے خوشبو پہ قرباں روح انسانی ہوئی
وادی بطحا میں روشن شمع ایمانی ہوئی
حق پرستوں کے جگر میں بس گئی اس کی مٹھاس
جب صفا سے آئی اک آواز پہچانی ہوئی
آپ کے قدموں کی برکت سے عرب کے ملک سے
شرک وبدعت کے ستم کی ختم طغیانی ہوئی
مسکرائی جھوم کے یوں روشنی تعلیم کی
علم کے جلووں سے سے سج کر شاد نادانی ہوئی
مشعل امن و اماں کو یوں جلائے مصطفی
دور اھل غم کے سینے سے پریشانی ہوئی
یو ں سجائے گلستاں اخلاق کا خیر البشر
دین کے خوشبو پہ قرباں روح انسانی ہوئی