PDA

View Full Version : مولانا طارق جمیل صاحب ,,جنیدجمشید,,عامر خان


Rania
10-21-2013, 04:36 PM
https://scontent-b-cdg.xx.fbcdn.net/hphotos-prn2/1394040_534214429992408_1123782735_n.jpg

فلم اسٹار عامر خان کے پہلے حج کی کہانی کا ایک ورق!!
ایک دفعہ جنیدجمشیدصاحب نے ایک انٹرویو کے دوران بےحد دلچسپ واقعہ بیان کیا کہ وہ فریضہ حج کی خاطر مولانا طارق جمیل صاحب اور شاہدخان آفریدی کے ساتھ مکہ المکرمہ پہنچے تو انہیں خبر ملی کہ عامرخان (انڈین فلمی اداکار) اپنی والدہ کے ساتھ فریضے کی ادائیگی کیلئے آیا ہوا ہے تو مولانا طارق جمیل صاحب نے اس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو کسی دوست کی وساطت سے عامرخان نے انہیں گفت و شنید کی خاطر آدھے گھنٹے کی ملاقات کا وقت دے دیا.
مقررہ وقت پر جب تینوں معزز ہستیاں وہاں پہنچیں تو مولانا صاحب نے تبلیغ کا کلام باندھا اور نصف گھنٹے تک فی البدیہہ بولتے رہے. مقررکردہ ملاقات کا وقت جب اپنے اختتام کو پہنچا تو مولانا صاحب نے اجازت چاہی. عامرخان نے اجازت دینے سے انکار کر دیا اور اس کی خواہش پر مسلسل تین گھنٹے تک یہ نشست جمی رہی.
جنید جمشید صاحب فرماتے ہیں کہ "تین گھنٹے بعد میرے پرزور اصرار پر ہی عامرخان نے ہمیں جانے کی اجازت دی. اس کے بعد جب نماز کا وقت ہوا تو ہم سب نماز کیلئے پہنچے. مسجد میں عامرخان بھی نماز کیلئے موجود تھا. وہ ہمیں دیکھ کر ہمارے پاس آیا اور مولاناطارق جمیل صاحب کو مخاطب کرکے بڑے معصوم سے لہجے میں پوچھا "مولانا صاحب! مولانا صاحب! کیا میں سر ڈھانپے بغیر بھی نماز پڑھ سکتا ہوں؟"
تو مولانا صاحب نے جواب دیا "کیوں نہیں، آپ ایسے ہی نماز پڑھ لیں" تو وہ خوشی خوشی نماز پڑھنے لگا. میں نے دبے سے لہجے میں کہا بھی سہی کہ"مولانا صاحب، اگر آپ اسے سر ڈھانپ کر نماز پڑھنے کا مشورہ دے دیتے تو بہتر تھا." جواب میں مولاناصاحب نے صرف مسکرانے پر اکتفا کیا.
پھر جنیدجمشید صاحب فرماتے ہیں کہ "کچھ دیر کے بعد ہم کیا دیکھتے ہیں کہ عامرخان خود ہی باہر جاکر ایک ٹوپی لے آیا اور وہ پہن کر نماز پڑھنے لگ گیا کیونکہ شائید اسے بغیر سر ڈھانپے نماز پڑھنے میں سکون نہ آیا ہو"

اس واقعے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جب انسان اللہ سبحانہ کے متعین کردہ رستے پر چلنے کا ارادہ کرتا ہے تو خداۓوحدہ لاشریک اس کو حق کا رستہ خودبخود سجھا دیتا ہے.

اللہ عزوجل ہمیں بھی اسی طرح آداب اسلام سے آگاہ فرماۓ. (آمین)

pakeeza
10-21-2013, 06:34 PM
Thnkss fOr shaarinG ssiso


Ameeeeeeenn

Anjani Larki
10-21-2013, 08:39 PM
nice share


Thnkss fOr shaarinG

Rania
10-22-2013, 03:36 AM
Thanks

nehastar1
10-22-2013, 04:21 AM
Ameen :thumbsup:

(‘“*JiĢäR*”’)
10-22-2013, 09:16 AM
Nice Sharing

Princess Urwa
10-22-2013, 07:42 PM
nice sharing
Aameen

Rania
10-24-2013, 08:20 AM
Thanks

dani213
11-01-2013, 03:34 PM
I love both

Rania
11-28-2013, 04:15 AM
ok
Good

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.