PDA

View Full Version : میں نہی مانتا


Anjani Larki
10-20-2013, 09:58 PM
دیپ جن کا صرف محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو ساۓ میں ہر مصلحت کی پلے
ایسے دستور کو
صبح بے نور کو
میں نہی مانتا
میں نہی جانتا

میں بھی خائف نہی تختہ دار سے
میں بھی منصور ہو کہ دو اغیار سے
کیوں ڈرتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو
جیل کی رات کو
میں نہی مانتا
میں نہی جانتا


پھول شاخوں پہ کھلنے لگے تم کہوں
جام رندوں کو ملنے لگے تم کہوں
چاک سینوں کے سلنے لگے تم کہوں
اس کھولے جھوٹ کو
زہن کی لوٹ کو

میں نہی مانتا
میں نہی جانتا

تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نا ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
چارہ گر میں تمہں کس طرح سے کہوں
تم نہی چارہ گر
کوئ مانے مگر

میں نہی مانتا
میں نہی جانتا

SHAYAN
10-23-2013, 02:37 AM
Hmm
V Niceee

De Outlier
10-27-2013, 01:16 AM
wah bohat khoob

Rania
10-27-2013, 02:29 AM
Nice one

Golden Tears
10-27-2013, 12:06 PM
very nice.. Habib Jalib

Flower~
10-30-2013, 11:24 AM
v nice sis

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.