PDA

View Full Version : قربانی کی فضیلت


shabzy
10-09-2013, 12:12 AM
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور ہر سال قربانی فرمائی۔ (مشکوٰة)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ بقرعید کے دن کوئی بھی نیک کام اللہ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں اور بروز قیامت قربانی والا اپنی قربانی کے جانور کے سینگوں‘ بالوں اور کھروں کو لے کر آئے گا۔ (اور یہ چیزیں بہت بڑے ثواب کا باعث بنیں گی) نیز فرمایا کہ قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ہاں شرف قبولیت حاصل کر لیتا ہے۔ لہٰذا تم خوشدلی کے ساتھ قربانی کیا کرو۔ (مشکوة المصابیح: ص ۱۲۸ بحوالہ ترمذی و ابن ماجہ)

ان احادیث کی روشنی میں قربانی کی بہت زیادہ فضیلت اور تاکید معلوم ہوتی ہے۔ اسی لیے حضرت امام ابو حنیفہ نے اہل وسعت پر قربانی کو واجب کہا ہے۔ واجب کا درجہ فرض کے قریب ہے بلکہ عمل میں فرض کے برابر ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جو شخص صاحب نصاب ہونے کے باوجود قربانی نہیں کرتا وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے۔ (مسند احمد: ابن ماجہ)

(‘“*JiĢäR*”’)
10-09-2013, 03:31 PM
Jazak allah

Rania
10-09-2013, 03:34 PM
JazakAllah

Intoxicating Boy
10-09-2013, 03:35 PM
Jazak allah

Cute Anam
10-11-2013, 06:55 PM
http://www.meraforum.com/images/smilies/JAZAK%20ALLAH.gif

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.