PRINCE SHAAN
09-13-2013, 05:38 PM
http://4.bp.blogspot.com/-UaiEik4dNJs/T-1e-f1uU1I/AAAAAAAAC_Q/bF80JekDX6c/s640/couple,i,love,you,love,quotes,vintage,love,kiss,mi ss+u,+tumblr+alone+quotes+wallpapers+%289%29.jpg
میری پیاس بھی تم ہو
میرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو
صحرا کی بانہوں میں چھپی آس بھی تم ہو
تم یوں تو بہت دور بہت دور ہو مجھ سے
احساس یہ ہوتا ہے میرے پاس بھی تم ہو
ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمہارا
ہر دور میں تسکین کا احساس بھی تم ہو
کھو جاؤ تو ویران سی ہو جاتی ہے راہیں
مل جاؤ تو پھر جینے کا احساس بھی تم ہو
لکھتا ہوں تو تم ہی اترتی ہو قلم سے
پڑھتا ہوں تو لہجہ بھی تم آواز بھی تم ہو
میری پیاس بھی تم ہو
میرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو
صحرا کی بانہوں میں چھپی آس بھی تم ہو
تم یوں تو بہت دور بہت دور ہو مجھ سے
احساس یہ ہوتا ہے میرے پاس بھی تم ہو
ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمہارا
ہر دور میں تسکین کا احساس بھی تم ہو
کھو جاؤ تو ویران سی ہو جاتی ہے راہیں
مل جاؤ تو پھر جینے کا احساس بھی تم ہو
لکھتا ہوں تو تم ہی اترتی ہو قلم سے
پڑھتا ہوں تو لہجہ بھی تم آواز بھی تم ہو