PRINCE SHAAN
07-18-2013, 11:23 AM
http://www.photogic.com/wp-content/uploads/sad-lover.jpg
تیرے پیار کے جگنو
تیری ہمرہی میں بھی
میں وصال لمحوں کو
رات دن ترستی ہوں
اپنے دل کی سب باتیں
پہلے بھی تو میں اپنی
خِلوتوں سے کرتی تھی
اب بھی چادرِ شب کو
رازداں بناتی ہوں
اے میرے رفیقِ جاں
کیسے میں کہوں تجھ سے
تیری ہمرہی میں بھی
وصل آشنا لمحے
ہجر آشنا سے ہیں
سانس سانس میں میری
ایک بے بسی سی ہے
( کیا عجب کمی سی ہے )
بیکراں سی تنہائی
کے یہ سلسلے آخر
کب تلک سنبھالوں گی؟
تیری ہمرہی میں بھی
اجنبی فضائیں ہیں
خود سے تیرے لہجے میں
گفتگو بھی کرتی ہوں
پر میرا ادھورا پن
میرے ساتھ رہتا ہے
( ختم ہی نہیں ہوتا )
تیرے پیار کے جگنو
ہاتھ ہی نہیں آتے
تیرے پیار کے جگنو
تیری ہمرہی میں بھی
میں وصال لمحوں کو
رات دن ترستی ہوں
اپنے دل کی سب باتیں
پہلے بھی تو میں اپنی
خِلوتوں سے کرتی تھی
اب بھی چادرِ شب کو
رازداں بناتی ہوں
اے میرے رفیقِ جاں
کیسے میں کہوں تجھ سے
تیری ہمرہی میں بھی
وصل آشنا لمحے
ہجر آشنا سے ہیں
سانس سانس میں میری
ایک بے بسی سی ہے
( کیا عجب کمی سی ہے )
بیکراں سی تنہائی
کے یہ سلسلے آخر
کب تلک سنبھالوں گی؟
تیری ہمرہی میں بھی
اجنبی فضائیں ہیں
خود سے تیرے لہجے میں
گفتگو بھی کرتی ہوں
پر میرا ادھورا پن
میرے ساتھ رہتا ہے
( ختم ہی نہیں ہوتا )
تیرے پیار کے جگنو
ہاتھ ہی نہیں آتے