-|A|-
03-23-2009, 05:38 PM
’کسی حصے پر طالبان کنٹرول نہیں‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/03/090323_zardari_interview.shtml
صدر زرداری نے ملک کے کچھ حصوں پر طالبان کے کنٹرول کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کو پراپیگنڈا قرار دیا۔
پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے کسی حصے پر طالبان کا کنٹرول نہیں ہے۔
برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے جیرمی تھامسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی حصے پر شریعت کا قانون نافذ کرنے کی باتیں میڈیا کا پھیلایا ہوا پراپیگنڈہ ہے۔
صدر زداری نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ایسے کسی قانون کے مسودے کی منظوری نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شرعی عدالت تیس سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے، لیکن اس جنگ میں جلد کامیابی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو برطانیہ اور امریکہ کی مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایک ڈالر تک کی امداد نہیں دی گئی۔
ایک اور سوال کے جواب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حالیہ لانگ مارچ اور اعلیٰ عدلیے کے ججوں کے بحالی کے بعد بھی ان کی مقبولیت اور صدر کی حیثیت سے ان کی پوزیشن کمزور نہیں ہوئی ہے۔