PDA

View Full Version : ’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘


-|A|-
02-18-2009, 12:29 AM
’سو ارب زمینوں کا وجود ممکن‘
http://www.bbc.co.uk/worldservice/images/2009/02/20090216034143galaxy203.jpg
نظامِ شمسی سے باہر تین سو سے کچھ زائد سیارے دریافت ہوچکے ہیں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کائنات میں ہماری زمین جیسے ایک سو ارب سیاروں کا وجود ممکن ہے۔
اس بات کا دعوٰی کارنیگی انسٹیٹیوٹ آف سائنس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایلن باس نے شکاگو میں منعقدہ ایک سائنسی کانفرنس میں کیا ہے۔

ڈاکٹر ایلن کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق سورج جیسی خاصیت رکھنے والے ہر ستارے کا ’زمین جیسا‘ ایک سیارہ تو ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ کائنات میں بہت سے ایسے سیارے ہیں جہاں زندگی کا وجود ممکن ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایلن باس نے کہا کہ ’ نہ صرف یہ کہ ایسے سیارے اس قابل ہیں کہ وہاں آبادی پائی جا سکے بلکہ وہاں آبادی پائے جانے کے بھی امکانات ہیں۔ تاہم میرے خیال میں ان زمین جیسے سیاروں میں وہ حیات پائی جاتی ہے جو ہماری زمین پر تین سے چار ارب سال پہلے پائی جاتی تھی‘۔

ڈاکٹر ایلن نے امید ظاہر کی کہ امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مارچ میں خلاء میں بھیجا جانے والا مشن’ کیپلر‘ آنے والے چند برسوں میں زمین جیسے ان سیاروں میں سے کچھ کو تلاش کر لے گا۔

خیال رہے کہ اب تک دوربینوں کی مدد سے نظامِ شمسی سے باہر موجود تین سو سے کچھ زائد سیاروں کو دریافت کیا جا سکا ہے۔ ان سیاروں میں سے زیادہ تر میں مشتری کی طرح گیسیں بھری ہوئی ہیں یا پھر وہ اپنے ستارے کے اتنے قریب گردش کر رہے ہیں کہ ان کے بلند درجہ حرارت کی وجہ سے وہاں کسی حیات کی موجودگی کا امکان موجود نہیں۔

momal ali
02-18-2009, 12:36 AM
wow gr8 is ka mutlubh plots ke booking ho sakti abhi lolz

-|A|-
02-19-2009, 09:55 PM
thankss

madiha
02-20-2009, 04:05 PM
very nice

safa
03-11-2009, 04:49 PM
nice

SHAYAN
07-18-2009, 11:52 AM
Nyc

LAMS
07-27-2010, 05:22 PM
nice
thx for shairing

darkness
01-25-2011, 04:05 PM
thanks for Sharringg

mari cahat
01-28-2011, 11:27 AM
thanksss forr sharringggg

soni shah
01-28-2011, 07:12 PM
nice....thx for sharing

Majno
01-28-2011, 09:00 PM
nice
tfs

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.