PDA

View Full Version : دعا


ROSE
09-06-2011, 05:36 PM
دعا

جب تک
زندگی ھے دعا رھے گی،
دعا آہ ھے،فریاد ھے،
شب تاریک کی تنھائیوں میں ٹپکنے والا آنسو بھی دعا ھے،
سر نیاز کا بے نیاز کے سامنے جھک جانا بھی دعا ھے۔
کسی بے بس کی نگاہ کا خاموشی سے سوئے افلاک اٹھنا بھی دعا ھے
بلکہ مضطرب دل کی دھڑکن بھی دعا ھے،کسی دور رھنے والے کو محبت سے یاد کرنا بھی دعا ھے،
روح کی مخلصانہ آرزو بھی دعا ھے،
دعا دینے والے کے در پر کبھی ھم سائل بن کر جاتے ھیں
اور کبھی دعا دینے والا سائل بن کر ھمارے در پر دستک دیتا ھے،
ھم کسی کی دعا کی تاثیر ھیں،ھماری دعائیں کسی اور زمانے کو اثر دیں گی،
منظور ھو یا نامنظور دعا بدستور کرتے رھنا چاھیے۔

از واصف علی واصف

SHAYAN
08-17-2012, 10:22 PM
Nice
T 4 S

ROSE
08-18-2012, 02:00 PM
Thanksss

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.