PDA

View Full Version : dark chocolate cupcake


ROSE
08-16-2011, 03:31 PM
محبت کے رمز


کون ہے ،جو پیار نہیں کرتا مگر کسی کو نہیں معلوم کہ اس کا مفہوم اور مقصود کیا ہے؟ہر شخص اپنے طور پر اس کی تشریح کرتا ہے_کسی نے شیریں سے پیار کیا تو کسی نے شیریں کے نام پر اس کے باپ کی دولت پر نظر جمائی_کون زندہ رہ گیا یہ سب جانتے ہیں_
محبت کے بارے میں لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں_بہت سوں کا کہنا ہے کہ محبت وہ بیماری ہے جو شادی کا کڑوا گھونٹ پینے ہی سے ختم ہوتی ہے_ہمارے ہاں دل لگانے کا مشورہ بہت ہی چھوٹی عمر میں مل جاتا ہے_بزرگ کہتے ہیں_
بیٹا دل لگا کر پڑھا کرو_
دل لگانے کے بعد بھی کوئی پڑھ سکا ہے؟_جو لوگ انگریزی پڑھتے لکھتے اور بولتے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ محبت کرنا کسی گڑھے میں گرنے جیسا ہے_اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انگریزی مین محبت کرنے کے لیے "Falling in Love" کی اصطلاح کیوں استعمال کی جاتی ہے؟_
محبت چونکہ انسان کو کچل کر اس کا کچومر نکال دیتی ہے اس لیے انگریزی مین کسی کے لیے بے پناہ پیار کا اظہار کرنے کے لیے "crush" کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جیسے گنے کو کرش کر کے جوس نکالا جاتا ہے_کسی کا دعوٰی ہے کہ اگر محبت کو ہٹا دو تو یہ دنیا مقبرے جیسی دکھائی دے گی_ہم یہ کہتے ہیں کہ محبت کے ہاتھوں کتنے مزار بنے ہیں،اس پر بھی کسی نے غور کیا؟
کہتے ہیں کہ محبت کرنے کے بعد کسی چیز کی خواہش نہیں رہتی_
کوئی اور خواہش کرنے کے قابل ہی کب رہتے ہیں؟

_
ایم ابراہیم کی تصنیف "محبت کا پوسٹ مارٹم"سے اقتباس

SHAYAN
08-16-2011, 10:13 PM
Gud
T 4 S

Abewsha
08-23-2011, 04:40 AM
Gud
T 4 S

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.