PDA

View Full Version : شاید محبت"۔


ROSE
07-26-2011, 07:11 PM
شاید محبت"۔
ہم پہلے عام چیزوں پر اسے ترجیح دینے لگتے ہیں پھر ہماری خاص چیزوں پر بھی وہ شخص حاوی ہو جاتا ہے، زندگی کا سرا اسی سے جا کے ملنے لگتا ہے۔ ایک عجیب طرح کی مقناطیسیت ہر شے سے توجہ ہٹا کر، صرف اسی ی طرف مبذول کر دیتی ہے، بے چینی وجود کا احاطہ کر لیتی ہے اور چین کا حل اسی کے پاس نکلنے لگتا ہے۔ اس کیفیت کو بھلا کیا نام دیں گے۔
"شاید محبت"۔
اس کے کمرے میں ٹیوب روز کے سوکھے ہوئے پھول تھے۔ جن کی خوشبو اسے بہت بھلی لگنے لگی تھی۔ کمرے کی کسیلی فضا میں وہ اس خوشبو کی عادی ہوگئ تھی۔ کمرے میں لگے ہوئے ان گنت کارڈز اور ان پر لکھی ہوئی عبارتیں، ہزاروں مرتبہ اس کی نظروں نے ان کا احاطہ کیا تھا۔ کانوں میں گونجتی سرگوشیاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سماعتوں کا حصہ بن گئی تھیں۔ کسی اور سوچ کو کہاں دماغ کا حصہ بننے دیتی تھیں۔ نہ کوئی اظہار کا لمحہ نہ کوئی اقرار کا پل، بس ایک اپنائیت بھری کیفیت تھی جس میں دو نفوس سانس لے رہے تھے۔

SHAYAN
07-29-2011, 12:24 PM
Gud
T 4 S

ROSE
08-02-2011, 05:01 PM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.