PDA

View Full Version : ..,,,,.dil aik ghar,,,,,


ROSE
07-26-2011, 07:09 PM
دل ایک گھر
دل ایک گھر
کہتے ہیں دل ایک گھر کی طرح ھوتا ہے،جس میں محبٌتیں قیام کرتی ہیں ۔

سب سے قیمتی دل وہی ھوتا ہے،جس میں اللہ کی محبٌت سب سے بڑھ کر ھو،

اور جس دل میں اللہ کی محبٌت جاگزیں ہوتی ہے،وہ دل اللہ کے چاہنے والوں

کو بھی چاہتا ہے،اور ایسے دل میں اللہ کے چاھنے والوں کی محبٌتیں ،


اللہ کے چاہنے والے آتے رہتے ہیں ،اور یہ دل اللہ کو محبوب ترین ھوجاتا ھے،
یہاں تک کہ
اللہ خود ایسے دل میں قیام کرتا ھے،ایسادل ایک مسجد کی طرح

ہوتا ہے ،جس میں اللہ اور اللہ کے محب آتے رہتے ہیں ،

اور یہ ہی دل اللہ کا گھر کہلاتا ھے ۔

اور ایک دل ایسا ھوتا ھے کہ جس میں خواھش اور تسکین نفس کی خاطر محبٌتیں
جمع ہوتی رھتی ہیں،

ھر نئےموڑ پر ایک نیا حسین چمکتا چہرہ اور پرکشش وجود اس دل کا مہمان بنتا رھتا ھے،

ایسے دل کا مالک خود کوچاھے جتنا بھی محبٌت کا پیکرمحبٌت کا سمندر،
سراپا محبٌت سمجھے،

پر اللہ کی نظر میں ایسے دل کی مثال ایک بازار کی سی ہے،

جس میں ہر طرح کے لوگ اپنی پسند کی اشیاءلینےآتے رہتے ہیں

اور یہ دل اللہ کا گھر نہیں بلکہ کسی بازاری عورت کے گھرکی طرح ھوتا ہے،

جہاں کوئی بھی شخص کسی بھی وقت تسکین خواھش کیلئےآسکتا ھے ۔

ایسے دل کو کبھی بھی اللہ کا گھر نہیں کہا جاسکتا ۔۔

SHAYAN
07-29-2011, 12:24 PM
Gud
T 4 S

ROSE
08-02-2011, 05:00 PM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.