PDA

View Full Version : قوالِ جبران i


ROSE
07-23-2011, 07:04 PM
اقوالِ جبران
×-×-×-×-×-×-×-×-×

ہمارے مقدس ترین آنسو وہ ہیں ، جو ہمارے گوش ہائے چشم کی راہ جانتے ہیں۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

بد بختی یہ ہے کہ میں اپنا خالی ہاتھ لوگوں کی طرف بڑھاؤں اور کوئی اس میں کچھ نہ رکھے۔
اور مایوسی یہ ہے کہ میں اپنا بھرا ہوا ہاتھ لوگوں کی جانب بڑھاؤں اور کوئی اس میں سے کچھ نہ لے۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

جس چیز کا ہمیں اشتیاق ہو اور وہ ہمیں حاصل نہ ہو ۔ وہ ہمارے دل کو اس چیز سے زیادہ محبوب ہوتی ہے ، جو ہمیں حاصل ہو۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

جس کے ساتھ تم ہنسے ہو اسے بھول سکتے ہو ۔
لیکن جس کے ساتھ روئے ہو اسے نہیں بھول سکتے۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

جو محبت روزانہ نہیں ابھرتی ، وہ روزانہ مرتی ہے۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

جو آدمی جتنا زیادہ بولتا ہے ، اتنا ہی کم سمجھ ہوتا ہے۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

کچھوے راستوں کو خروگوشوں سے زیادہ سمجھتے ہیں۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

جب تمہارا غم یا خوشی حد سے بڑھ جائے تو دنیا تمہاری نظروں میں حقیر ہو جائے گی۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

سخاوت یہ ہے کہ اپنی استطاعت سے زیادہ دو۔
اور استغناء یہ ہے کہ اپنی ضرورت سے کم لو۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

حق کا سننے والا ، حق کے اظہار کرنے والے سے کچھ کم نہیں ہے۔

×-×-×-×-×-×-×-×-×

اقتباس : کلیاتِ خلیل جبران

SHAYAN
07-23-2011, 10:36 PM
Gud
T 4 S

Abewsha
08-23-2011, 05:02 AM
nice gud sharing....!!

ROSE
08-23-2011, 05:29 PM
thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.