PDA

View Full Version : گاڑی کے دو پہیے


Mf Great Power
06-25-2011, 03:23 PM
ہمارے معاشرے میں ایک عرصے سے صنف نازک اور صنف قوی کے مابین ایک سرد بلکے ؛گرم جوش جنگ جاری ہے.
مرد حضرات خواتین کو احمق ،نکما اور لاپروا ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں تو دوسری طرف خواتین اس بات پر مصر ہیں کے وہ گنگا نہا کر آئ ہیں اور ان کے دونوں ہاتھ صاف ہیں.

وی غیر جا نبراری سے دیکھا جائے تو مرد حضرات کے لئے ،کشش تقل ،کی وجہ بھی خواتین ہیں اور وہ اپنے ترکش کے تیر بھی ان ہی پر آزماتے ہیں.
اسے ہم کیا کہیں؟ ڈپلومیسی ؟ ہمارا پڑھا لکھا طبقہ ،بلخصوص اس کام میں طاق ہے.

ہمارا نظریہ یہ ہے کے رب کائنات نے جسمانی اور جذباتی اعتبار سے مرد کو عورت سے فوقیت دی ہے ،جب عورت مرد کی برابری کرنے پر تل جاتی ہے تو مرد کی انا بری طرح مجروح ہوتی ہے ہم تسلیم کرتے ہیں کے ہم غلطی پر ہوتے ہیں لیکن یہاں مرد کو بھی اطراف کرنا چاہیے کے وہ دوہری غلطی پر ہے.

ایک تو وہ ہمیں کمزور اور کم عقل گردانتا ہے جبکے دوسری طرف ہم پے دوہری ذمے داریوں کا بوجھ ڈال دیتا ہے، محترمہ بیگم صاحبہ گھر کی کفالت میں ہاتھ بانٹیں،بچوں کو سنبھالیں ،پھر بھی شام کو فارغ ہو کر خوشگوار موڈ میں مرد کے آگے پیچھے پھریں.

ہم مانتے ہیں کے مرد گھر کے کام کاج میں ہمارا ہاتھ بٹاتے ہیں ،،،،،،،،،،،،بھلا کس طرح ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،کھ انا ہم پکاتے ہیں کھا وہ لیتے ہیں کپڑے ہم دھوتے ہیں پہن وہ لیتے ہیں.
بچہ ماں کے وجود کا حصہ ہوتا ہے ،ماں اس کے لئے اپنی پوری زندگی کانٹوں پر گزار دیتی ہے لیکن دوسری طرف مرد اپنی ہی پسلی سے پیدا ہونے والی صنف سے خار کھاتا ہے.گویا محبّت کے معاملے میں بھی فوقیت مرد کو نہیں یہاں تو عورت بازی لے گئی.
اگر عورت اور مرد گاڑی کے دو پہیے ہیں تو مرد اگلا پہیہ ہے،اگر اگلا پہیہ درست ہو اور پچھلا خراب تب بھی گاڑی متوازن رہ سکتی ہے.گھر میں ماں ،بہن بیٹی اور بیوی کے روپ میں عورت نہ ہو تو زندگی اتنی سہل ہر گز نہ ہو ................مانتے ہیں کیا آپ اس بات کو ؟؟؟
جس کی محبّت کا ثانی نہ ہو،جس کے وجود سے آپ نے جنم لیا اور آپ کی اگلی نسل جنم لے گی ،اس کے لئے دل میں گھٹن رکھنا ،غلطی پر غلطی نہیں بلکے ،،،،غلطی ہی غلطی ہے

SHAYAN
06-28-2011, 05:30 AM
Gud
T 4 S

drmaqsoodhasni
07-10-2011, 07:42 PM
sinaf-e-nazuk aur sinaf-e-qavi,
donoun khoub'surat morakab hain.

Abewsha
08-23-2011, 12:54 AM
nice sharing...!!
like it...!!

Mf Great Power
08-23-2011, 08:35 PM
Thanks.

şαjjαď
08-26-2011, 02:14 AM
niCe sharing...

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.