PDA

View Full Version : مچھر کا پیار


! HEER
12-28-2008, 05:13 PM
مچھر کا پیار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کل تم سے جو رہتی ہے مُلاقات کی رات
یعنی مہمان رہا کرتے ہو تم رات کی رات
آج بس تم اتنا بتا دو کہ ہے جذبات کی رات
خود کو تم دن کے اُجالے سے بچاتے کیوں ہو
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہو

تم سے میری تو کوئی رنجش بیجا بھی نہیں

کیا ہے کبھی دیکھا بھی نہیں Mehsoos تم کو
تم سے ملنے کی مجھے کوئی تمنّا بھی نہیں
خواہ مخواہ مجھ سے تعلُق کو بڑھاتے کیوں ہو
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہو

میرے کمرے میں اگرچہ سجاوٹ بھی نہیں
گندگی بکھری ہو ایسی تو گراوٹ بھی نہیں
پکّے راگوں سے مجھے کوئی لگاوٹ بھی نہیں
بھیرویں آ کے میرے کان میں گاتے کیوں ہو
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہو

کی بھٹّی پہ بھی جا کر دیکھوHalwaaii کسی
اپنا یہ راگ وہاں بھی تو سُنا کر دیکھو
سُورما ہو تو کبھی دن میں بھی آ کر دیکھو
تم اندہیرے میں سدا تیر چلاتے کیوں ہو
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہو

کشتئ وصل شب تار میں کھیہہ سکتے تھے
زخم دیتے ہوئے مرہم بھی تو دے سکتے تھے
بوسہ لینا تھا تو آہستہ بھی لے سکتے تھے
اس قدر شدّت جذبات دکھاتے کیوں ہو
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہو

لاکھ فریاد کی پر ایک نہ تم نے مانی
تم نہ باز آئے بہت جسم پہ چادر تانی
اب تو کچھ دن سے لگا لیتا ہوں مچھّردانی
دکھاتے کیوں ہوhawalaat شام ہی سے یہ
یہ تو بتلاؤ کہ تم رات میں آتے کیوں ہ

safa
12-28-2008, 05:29 PM
nice

Hani
01-12-2009, 02:02 AM
lolz

SHAYAN
08-31-2009, 09:12 PM
Nyx....

Hamzaking
10-25-2009, 09:56 AM
nice:)

DiE
10-06-2010, 12:29 PM
v nice

MUSAFIR
12-04-2010, 05:30 PM
loolXx:..........

CaReLeSs
08-24-2011, 04:35 PM
Good
Thanks For Sharing..

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.