PDA

View Full Version : Mohabbat


ROSE
02-21-2011, 11:00 AM
محبت

محبّت ایک لافانی جذبہ، ایک ایسا جذبہ جس میں انسان خودی کو بھول کر بیخودی
کے ایسے سحر میں ڈوب جائے کہ اس کی خود کی کوئی پہچان نہ رہے۔ ایسے کہ
اس کی شکل میں اس کے انداز میں کسی اور کی جھلک اور کسی اور کی شبیہ دکھائی دے۔ محبت کا مطلب یہ ہے کہ ایک دوسرے کو مکمل طور پر تمام خوبیوں اور
خامیوں سمیت سمجھ جانا اور قبول کرلینا۔ محبّت کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی خوبصورت ہے اور اس کا ہر پل حسین ہے۔ بلکہ یہ صرف ایک احساس ہے۔ تمام پریشانیوں اور
لڑائیوں کے ساتھ ہر دن کے آخر میں صرف ایک احساس کہ کوئی ہے جو صرف ہمارے لئے ہے۔ اور جو ہمارا اپنا ہے۔
مگر کیا ہمارے مذہب میں اس محبت کی کوئی اہمیت ہے?
ہاں ہے بالکل ہے۔ پر سب سے پہلے اپنے معبود کے ساتھ، پھر ااس کے بعد اور اسی کے لئے اس کے بنائے ہوئے رشتوں کے ساتھ۔۔ کہ ہر جائز، شرعی، محرم رشتے کو
مقدس مان کر احترام دینا، اپنے سے زیادہ ان لوگوں کا خیال رکھنا جو ہماری ذات سے منسلک ہیں، دوسروں کی خوشی کے لئے خود کی خواہشات کا گلا گھونٹنا۔
یہی اصل محبت ہے۔۔۔۔

کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

میں بہی محبت پر یقین رکھتی ہوں مگر جائز محبت پر
کتابوں اور کہانیوں میں لکھے محبت کے قصیدوں میں نہیں۔ ہاں ان میں سے چند ایک افسانے جیسے کہ سسّی-پنہوں ، مومل-راٹو پر تھوڑا بہت یقین کرنے کو دل کرتا ہے کہ
ان کی محبت پاک تھی اور جائز بھی۔۔۔۔نا کہ لیلٰی مجنوں، ہیر رانجھا، شیرین، فرہاد
اور رومیو-جولیٹ کی محبتوں پر۔۔ جن کی محبت نا جائز بھی تھی اور نسل در نسل گمراہی کا سبب بھی۔۔۔
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبت کی کہانیاں
کہ جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو

یہ کیسی محبت ہے جو ایک غیر محرم کے لئے ہمیں ہمارے اپنوں سے جدا
کر دیتی ہے۔ اور ہم اپنی پسند کو اللّہ میاں کی پسند پر ترجیح دینے لگتے ہیں۔
محبت کے اسی انداز نے اسے سستا اور بےوقعت بنا دیا ہے۔ جو آگے چل کر دنیا اور آخرت میں ذلّت و رسوائی کا باعث بھی بنتا ہے۔
ایسی محبت پر یقین
رکھنا اللّہ کے غضب کو آواز دیتا ہے اور ایمان میں کمزوری پیدا کرتا ہے۔ جو کہ
بہت ہی نقصاندہ ہے ہماری دنیوی اور اخروی زندگی کے لئے۔

میرا یہ ماننا ہے کہ اللّہ میاں نے انسانوں کے جوڑے بنائے رکھے ہیں اور ہر انسان کا ساتھی خود بخود اس سے آ ملتا ہے۔ کہ ہر حال میں وہ اسی کا مقدر ہوتا ہے۔
ہم امانت ہیں اس دنیا میں ایک ان دیکھے ، ان جانے شریک حیات کے، تو کیا ہی اچھا
ہو کہ ہم امانت دار کو اسی کی امانت جوں کی توں پہنچائیں۔۔ اپنے جذبات و احساسات
کے امین بن جائیں نہ کہ خائن بنیں۔۔
قدر کریں رشتوں کی اور ب بانٹیے محبت کے اس پاکیزہ جذبے کو۔
جائز رشتوں میں ،نہ کہ دوستی اور پسند کے نام پر نا جائز رشتوں میں ۔۔
کہ یہ صرف وقت کا ضیاع ٴ ہے اور کچھ نہیں۔۔

محبت بھی کوئی کرتا ہے کیا
ہوتا ہے کیا کوئی خدا کی طرح
_________________

SHAYAN
02-26-2011, 01:25 AM
Nice..
T 4 S

Ṕø$ṫ ℛЇḎℰℜ
02-26-2011, 02:02 AM
nice post
Thanks for sharing

RoOZ SoOChTa HouN
05-14-2011, 03:07 PM
kya baat hai ... zabardast

ROSE
05-14-2011, 03:10 PM
Thanks

Abewsha
08-05-2011, 06:29 AM
like dis...

ROSE
08-05-2011, 02:29 PM
Thanks

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.