PDA

View Full Version : ایمیزون کی کٹائی: فائدے اور نقصانات


-|A|-
06-13-2009, 12:45 AM
ایمیزون کی کٹائی: فائدے اور نقصانات

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/04/090419092446_forests1.jpg
ایمیزوں کے جنگلات دنیا کے قدرتی جنگلات کا چالیس فیصد بنتے ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایمیزون کے جنگلات کی چارے یا انسانی خوراک کے لیے کٹائی طویل المدتی معاشی ترقی کا باعث نہیں بنتی۔

ایمیزون کی دو سو چھیاسی مقامی کونسلوں میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق جنگلات کی کٹائی سے لوگوں کو فوری فائدہ تو ہوتا ہے لیکن جلد ہی یہ فائدہ نقصان میں بدل جاتا ہے۔

رسالے سائنس میں چھپنے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی سے عوام کو بھی فائدہ نہیں ہوتا ہے اور یہ قدرتی ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ غریب ملکوں میں لوگوں کو نوازنے کے لیے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہیے جس سے صورتِ حال میں بہتری آ سکے۔

برازیلین حکومت نے طویل عرصے سے ایمیزوں نے جنگلات کو بچانے کے لیے دو جہتی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ایمیزوں کے جنگلات دنیا کے استوائی جنگلات کا چالیس فیصد بنتے ہیں۔

ایک طرف برازیل کی لینڈ ڈیویلپمینٹ ایجنسی نے لوگوں کو علاقے میں بسانا شروع کر رکھا ہے تاکہ انہیں زمین اور ذریعہ معاش مہیا کیا جا سکے اور دوسری طرف ماحولیات کی وزارت درختوں کی کٹائی کی شرح کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گزشتہ سال ماحولیات کی وزارت نے لینڈ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کو ملک میں درختوں کی کٹائی کا سب سے بڑا مجرم قرار دیا تھا۔

رسالہ سائنس میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو وہاں بسانے کی پالیسی سے لوگوں کو صحیح فوائد حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

AYAZ
06-14-2009, 01:15 PM
Thx for sharing

FAJAAN
06-30-2009, 12:30 AM
nice

FAJAAN
07-15-2009, 05:06 PM
nyce sharing

SHAYAN
07-18-2009, 11:44 AM
Nyc

LAMS
07-27-2010, 05:21 PM
nice
thx for shairing

darkness
01-25-2011, 04:05 PM
thanks for Sharringg

mari cahat
01-28-2011, 11:35 AM
thanksss forr sharringggg

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.