Log in

View Full Version : ’ملیریا ادویات کا مچھروں پر اثر کم ہوا‘


-|A|-
06-04-2009, 07:02 PM
’ملیریا ادویات کا مچھروں پر اثر کم ہوا‘

http://www.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2009/05/29/090529124418_mosquito226.jpg
کمبوڈیا میں مچھروں پر آرٹیمیسینِن ادوات کم اثر کر رہی ہیں


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق مچھروں میں انسداد ملیریا ادویات سے مدافعت پیدا ہونے کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور اس رحجان کے نتائج عالمی سطح پر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اہلکاروں اور بین الاقوامی سائنسدانوں کی ٹیم کی تحقیق کے مطابق ملیریا کے لیے استعمال کی گئی اب تک دنیا میں موثر ترین دوائی سے مچھروں میں مدافعت پیدا ہوتی دکھائی دی گئی ہے۔

دنیا میں ملیریا سے ہر سال تقریباً دس لاکھ لوگ ہلاک ہوتے ہیں۔ اب تک ’آرٹیمیسینِین‘ گروپ کی ادویات ملیریا کے خلاف سب سے موثر رہی ہیں۔ ان ادویات سے خون میں ملیریا کے جراثیم دو سے تین دن میں صاف ہو جاتے تھے لیکن اب نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اب دوائی سے جراثیم صاف ہونے میں پانچ دن تک کا وقت لگ رہا ہے۔


پہلے بھی کلوروکوین اور ایس پی سے یہ رزیسٹنس بن گئی تھی جس کی وجہ سے افریقہ میں بہت جانی نقصان ہوا۔ اگر پھر یہی ہوا اور ان ادویات سے بالاتر یہ جراثیم ایشیا اور افریقہ میں پھیل گئے تو یہ ملیریا پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہوگا۔ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
ڈاکٹر نِک ڈے


یہ تحقیق جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کیمبوڈیا میں کی گئی ہے۔ بین الاقومی سائنسدانوں کی دو ٹیموں نے الگ الگ کلنکل تجربے کیے جس میں دیکھا گیا کہ ان ادویات کے موثر ہونے میں زیادہ وقت لگنے لگا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے میں مچھروں میں ان ادویات سے مدافعت پیدا ہونی شروع ہوئی ہے۔

ماضی میں بھی انسداد ملیریا کی ادویات سے مدافعت اس ہی خطے میں پیدا ہونی شروع ہوئی تھی۔ تحقیق میں شامل ماہیدول اوکسفرڈ ٹراپیکل مڈیسن یونٹ کے پروفیسر نِک ڈے بتاتے ہیں ’ماضی میں جنوبی مشرقی ایشیا نے ہی انجانے ملیریا ادویات سے بالاتر مچھروں کا یہ تحفہ دنیا کو دیا تھا، خاص طور پر افریقہ کو۔‘ انہوں نے کہا کہ ملیریا کی پہلی والی ادویات کے ساتھ یہی ہوا تھا ’ پہلے بھی کلوروکوین اور ایس پی سے یہ مدافعت بن گئی تھی جس کی وجہ سے افریقہ میں بہت جانی نقصان ہوا۔ اگر پھر یہی ہوا اور ان ادویات سے بالاتر یہ جراثیم ایشیا اور افریقہ میں پھیل گئے تو یہ ملیریا پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہوگا۔ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔‘

کمبوڈیا میں نظام صحت کمزور ہونے کے علاوہ حکام جعلی ادویات کی صنعت پر قابو نہیں پا سکے ہیں اور مارکیٹ میں جعلی ادویات بھری پڑی ہیں۔اس میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ملیریا کے لیے ان جعلی ادویات میں اصلی دوا بھی ڈالی جاتی ہے لیکن کم مقدار میں اور سائنسدان کہتے ہیں کہ اس سے بھی جراثیم کی مدافعت زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔

FAJAAN
07-15-2009, 05:20 PM
nyce sharing

FAJAAN
07-15-2009, 05:20 PM
nyce sharing

SHAYAN
07-18-2009, 11:41 AM
Nyc

LAMS
07-27-2010, 05:21 PM
nice
thx for shairing

soni shah
01-28-2011, 04:16 PM
nice... thx for sharing

Majno
01-28-2011, 09:03 PM
nice
tfs

Copyright ©2008
Powered by vBulletin Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.