بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Pakistani Defense » بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں
Pakistani Defense !!Share Pakistani Defense Topics here!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Default بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-05-2010, 03:19 PM


بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں


بحیرۂ عرب میں آنے والے سمندری طوفان ’پٹ‘ کے اثرات پاکستانی ساحلی علاقے پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں جمعہ کی رات سے تیز اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’پٹ‘ اب کم شدت یعنی کیٹیگری ون کا طوفان ہے اور یہ اتوار کی دوپہر تک کراچی سے پسنی کے درمیانی علاقے میں پاکستانی ساحل سے ٹکرائے گا۔


طوفانی بارشوں سے بلوچستان میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ وزیرِاعلٰی بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ ساحلی علاقوں کے لوگوں کے لیے پانچ کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا جس سے کئی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک گوادر میں تین سو چھبیس ملی میٹر، جیونی میں دو سو دو اور پسنی میں نوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر رحمت اللہ دشتی نے بی بی سی کے ایوب ترین کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہیں کیونکہ کل رات ایک بجے سے تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جارہی ہے جس سے گوادر شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔


سمندری طوفان کراچی سے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیونی میں لیویز تھانہ کی عمارت سمیت کئی مکانات گر چکے ہیں جس سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ گنز کے مقام پر بند ٹوٹنے کے باعث کئی کشتیاں سمندر میں بہہ گئی ہیں جبکہ جیونی میں ایک کشتی میں سوار پانچ ماہی گیر ابھی تک سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں

جیونی کے ساحلی حدود سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کشتی میں سوار ملاح مسلم مراد نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ وہ اور ان کے چار ساتھی ساحل سے تقریباً دس کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن جیونی انتظامیہ سے کئی بار رابطہ کرنے پر ابھی تک ان کی مد د کے لیے کوئی نہیں پہنچا ہے اور ان کی کشتی تیز لہروں کے باعث سمندر میں اندر کی طرف جارہی ہے۔

اس سلسلے میں جب میں گوادر کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ دشتی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو بچانے کے لیے نیوی سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی سپیڈ بوٹس بھی تیز ہواؤں کے باعث اس وقت سمندر میں نہیں جا سکتیں تاہم سمندر میں موجود بحریہ کے ایک جہاز کے ذریعے ان لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

طوفان اگر اسی رفتار اور اسی سمت میں چلتا رہا تو یہ اتوار کی دوپہر تک کراچی اور پسنی کے درمیان ساحلی علاقے سے ٹکراسکتا ہے اور اس کی لہریں پانچ سے سات میٹر بلند ہو سکتی ہیں۔

قمر الزمان، ڈی جی محکمۂ موسمیات

دوسری جانب بدوک کے مقام پر سیلابی پانی کوسٹل ہائی وے پر آنے کے باعث کراچی سے گوادر تک مختلف مقامات پر گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔

پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل قمر الزمان نے بی بی سی اردو کے ذوالفقار علی کو بتایا ہے کہ طوفان ’پٹ‘ کی شدت قدرے کم ہوگئی ہے اور یہ سمندری طوفان اب ٹراپیکل سائیکلون کیٹگری ون ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان اس وقت گوادر کے جنوب مغرب میں ستر کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جس کے باعث بلوچستان کے مغربی ساحلی علاقے گودار، پسنی اور جیونی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں آندھی کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں قریباً دو سو ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور وہاں سیلاب کی سی صورت حال ہے۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے چار سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کی رفتار بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان اگر اسی رفتار اور اسی سمت میں چلتا رہا تو یہ اتوار کی دوپہر تک کراچی اور پسنی کے درمیان ساحلی علاقے سے ٹکراسکتا ہے اور اس کی لہریں پانچ سے سات میٹر بلند ہو سکتی ہیں۔


سمندری طوفان اب کیٹگری ون شدت کا ہے

ان کا کہنا ہے کہ اس کے باعث سندھ اور کراچی اور بلوچستان کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی اور ستّر سے ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھیاں چلیں گی۔ قمر الزمان نے بتایا کہ ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان کی شدت کم ہو جائے گی اور یہ ہوا کے کم دباؤ کی شکل اختیار کر جائے گا۔

ادھر سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر بحیرۂ عرب سے اٹھنے والا طوفان ’پِٹ‘ شدت اختیار کرتا ہے تو کراچی، ٹھٹہ اور بدین سے ساڑھے تین لاکھ لوگوں کے انخلاء کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں سے بیس ہزار کے قریب پہلے ہی منتقل ہوچکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عاصم صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹھٹہ اور بدین کے ایک لاکھ لوگ اس طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں، جس میں اسی فیصد ٹھٹہ اور بیس فیصد بدین کی آبادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سات ہزار چار سو افراد کا ٹھٹہ سے انخلا ہوا ہے جبکہ دس ہزار بدین سے منتقل کیے گئے ہیں جن میں سے صرف پچیس فیصد لوگ کیمپوں میں ہیں جبکہ باقی اپنے رشتے داروں کے پاس چلے گئے ہیں

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
princess11 princess11 is offline
 


Posts: 284
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2010
Location: in dreams
Gender: Female
Default Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-05-2010, 08:21 PM

very nice sharing

 

(#3)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«!'s Avatar
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-06-2010, 03:04 PM

nyc sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]

Χχ·.·΄―`·)» ΒLΨΡΘ (3Υ₯ «(·΄―`·.·χΧ
(#4)
Old
QUEEN OF HEARTS ...'s Avatar
QUEEN OF HEARTS ... QUEEN OF HEARTS ... is offline
... Deserve Only The Best
 


Posts: 13,921
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: ★ Down In The Hell, Up In Da Sky, In Everyone's Heart But Still Invisible ! ★
Gender: Female
Default Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2010, 05:26 PM

yaar sirf ilaan hee hota hai inaam kaa ... baqi real mein logun ko apni madad ap kay tahat karna parrta hai sab kuch ...

 



(#5)
Old
(‘“*JiĢδR*”’) (‘“*JiĢδR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → ΅г ↔ ♥
Gender: Male
Happy Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2010, 04:31 PM

thx 4 sharing

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ίάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#6)
Old
FarazAli FarazAli is offline
 


Posts: 8,570
My Photos: ()
Country:
Join Date: May 2010
Location: Non Light 0f City
Gender: Male
Default Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-05-2010, 11:17 PM

thanx 4 sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
[/center]


میری وجہ سے جس جس کو بھی تکلیف پہنچی ہے میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔
(#7)
Old
maliksaim maliksaim is offline
 


Posts: 2,195
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Gender: Male
Default Re: بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-30-2010, 09:24 AM

May Allah help everyone.

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
سے, قبل

« Previous Thread | Next Thread »
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نیویارک کے ساحلی علاقے میں نایاب بلیو وھی  -|A|- Miscellaneous 3 01-27-2012 11:32 AM
طلوعِ سحر بھی آج سوچوں میں اس کا خیال لائی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 6 10-05-2010 04:27 AM
تربیت کے بعد پنجابی طالبان اب سامنےآ گئے:و -|A|- Political Issues Of Pakistan 5 07-25-2010 10:33 AM
اسلام میں خواتین کا بال کٹوانا جائز ہے یا ن ROSE Islamic Issues And Topics 3 05-16-2010 09:47 AM
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں Captain Miscellaneous/Mix Poetry 3 01-09-2010 02:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:16 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG