ايک دفعہ کسی گاؤں میں ایک بدمعاش شخص - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » ايک دفعہ کسی گاؤں میں ایک بدمعاش شخص
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ايک دفعہ کسی گاؤں میں ایک بدمعاش شخص - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-13-2015, 09:15 AM

ايک دفعہ کسی گاؤں میں ایک بدمعاش شخص اپنے محلے سے گزر رہا تھا کہ اچانک اُس نے دیکھا گاؤں کا نمبردار، پولیس والا اور محلے کا نائی ایک باغ سے باہر نکل رہے ہیں اور انکے ہاتھوں میں کچھ پھل ہیں جو انہوں نے ہو سکتا ہے وہاں سے چُرائے ہیں۔
اب وہ تین تھے اور یہ بدمعاش اکیلا، اُس کا دل تو کر رہا تھا کہ اِن تینوں کو پکڑ کے اپنی "بدمعاشی کے جوہر" دِکھائے، لیکن ساتھ ہی ڈر رہا تھا کہ اگر وہ اکٹھے ہو کر مجھے پڑ گئے تو میں تو کچھ نہیں کر سکوں گا۔۔!!
لیکن اگلے ہی لمحے اُس کے شیطانی ذہن میں ایک ترکیب آئی۔۔!!
جونہی وہ تینوں، اِس بدمعاش کے قریب پہنچے، اِس نے نائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "نمبردار صاحب تو ہمارے گاؤں کے بڑے ہیں، اور یہ پولیس ہماری رکھوالی کرتی ہے، اِس لیے اگر یہ کسی باغ سے پھل توڑتے ہیں تو یہ انکا "حق" ہے۔ لیکن تجھے کس نے یہ حق دیا ہے کہ تُو کسی کے باغ سے پھل توڑے۔۔؟" اور ساتھ ہی نائی کی پٹائی شروع کر دی، نائی نے خوب دھائی دی اور اپنے ساتھیوں کو مدد کیلئے پکارا، لیکن وہ تو اِسی بات پر خوش تھے کہ اُس بدمعاش نے انہیں کسی بھی باغ سے پھل توڑنے کا "حق" دے دیا تھا۔ بدمعاش نے نہ صرف نائی کو جی بھر کے مارا بلکہ اُس کے سارے پھل بھی چھین لیے۔
اسکے بعد پولیس والے سے کہا کہ "تجھے تو سرکار اسلئے تنخواہ دیتی ہے کہ تُو لوگوں کے مال و متاع کی خفاظت کریگا، لیکن تُو تو خود دوسروں کے باغ سے پھل اُٹھا رہا ہے، اگر قانون کا ہی یہ حال ہوگا تو کیسے چلے گا۔۔؟ تجھ سے یہ امید نہیں تھی اور اُسکی پٹائی شروع کر دی۔۔!"
اِس دوران نمبر دار نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو بدمعاش نے اُسے ہاتھ کے اشارے سے روک دیا اور پولیس والے سے بھی پھل چھین لیے۔
اِس دوران نمبردار یہ سوچ رہا تھا کہ "یہ بدمعاش مجھے تو کچھ نہیں کہے گا۔۔!" لیکن وہ اُس کی توفع کے برخلاف اُسے بھی مخاطب کرتے ہوئے بولا، "اگر تُو ہمارے گاؤں کا بڑا ہے تو اِسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ تُو جو مرضی کرتا پھرے، ایک تو تُو خود پھل توڑ رہا ہے اور ساتھ میں دوسروں کو بھی شامل کر رہا ہے۔۔۔!!" اور اِسکے بعد اُس کا بھی وہی حال کیا جو اُس کے ساتھیوں کا کیا تھا، اور اُس کے بھی پھل چھینے اور چلتا بنا۔
یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ جب نائی کی پٹائی ہو رہی تھی تو اُسکے باقی دونوں ساتھی اسلئے خاموش تھے کہ "ہماری باری نہیں آئیگی"، مگر جب پولیس والے کی پٹائی ہو رہی تھی تو نائی اسلئے خاموش رہا کہ "پولیس والے نے میری مدد نہیں کی تو میں اِسکی کیوں کروں۔۔؟؟" اور جب نمبردار کو مارا جا رہا تھا تو باقی دونوں اسلئے نہیں کچھ کر رہے تھے کہ "اِسے بھی ان جتنا مارا جائے، تاکہ حساب برابر ہو سکے۔۔۔!"

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: ايک دفعہ کسی گاؤں میں ایک بدمعاش شخص - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-14-2015, 03:54 PM

hmmmm
ye to buhat acha msg hai

 









Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ايک, ایک, دفعہ, شخص, میں, کسی, گاؤں

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
عراق کا بادشاہ ملک فیصل (اول) گہری نیند میں ت& bint-e-masroor True Story 4 06-05-2014 11:05 PM
شکر کا زائد استعمال صرف موٹاپا ہی نہیں Rania Health & Care 2 04-30-2014 10:29 AM
ہمیں بخشش کی دعا کیسے کرنی چاہیے PRINCE SHAAN Dua and Duain 3 11-11-2013 04:38 PM
دعاؤں میں کسی کا ہر گھڑی ہونا محبت ہے ROSE Mohabbat shayari 4 06-11-2012 01:25 PM
شکستہ خواب و شکستہ پا ہوں مجھے دعاؤں میں یا )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( Urdu Writing Poetry 2 03-18-2012 10:33 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:00 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG