MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
سزائے موت:علمدرآمد مشاورت تک روکا ہے، نثا
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
اسلام آباد (کاروان ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں نے گزشتہ 5 برسوں میں 522 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ تاہم سزا پر عملدرآمد صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت تک روکا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے مختلف سوالات کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ملک بھر سے 711 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔ خیبر پختونخوا سے 370، فاٹا اور بلوچستان سے 255، اسلام آباد سے 36، سندھ سے 31، گلگت سے 12 اور آزاد کشمیر سے 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ پنجاب سے پکڑے گئے دہشتگردوں کے بارے میں انہیں معلومات نہیں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران اسلام آباد میں 2ہزار 970 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ ایک سال میں وفاقی دارالحکومت میں اغوا برائے تاوان کی 5 وارداتیں ہوئیں۔ غداری کیس میں مجموعی طور پر 23 وکلا کو 2 کروڑ 5لاکھ روپے دیئے گئے۔ استغاثہ کی ٹیم کو ایک کروڑ 5 لاکھ جبکہ آئینی وکلا ٹیم کو ایک کروڑ روپے ادا کئے گئے۔
بھارت کی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سال کے دوران بھارت نے 88 پاکستانی قیدی رہا کئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران 522 مجرمان کو سزائے موت دی گئی۔ اس سلسلے میں رحم کی کوئی اپیل زیر غور نہیں۔ سزا پر عملدرآمد صدر اور وزیر اعظم کے مشاورت اور ملاقات تک روک رکھا ہے
Pakistan news karwan.no
|
|
|
Posts: 8,345
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender:
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:44 PM.