رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي  - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي 
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي  - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 11:39 AM

جب المرجب۔

رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہينہ ہے يہ بڑي برکت اور فضيلت والا مہينہ ہے، اس مہينہ کي فضيلت کے بارے ميں ايک روايت ہے کہ عائشہ صديقي رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم عليہ الصوتھ نے ارشاد فرمايا کہ۔
اللہ تعالي چار راتوں ميں خيروبرکت کي بارش کرتا ہے، عيدالضحي کي شب، عيد الفطر کي شب، پندرہ شعبان کي شب اور رجب المرجب کي پہلي شب۔
ايک اور روايت جو کہ حضرت ابي امامہ رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا۔
پانچ راتيں ايسي ہيں کہ جن ميں کوئي دعا رد نہيں جاتي، رجب المرجب کي پہلي شب، پندرہ شعبان کي رات، جمعہ کي شب اور دو راتيں عيدين کي۔
رجب المرجب کے بارے ميں ايک روايت ميں آتا ہے کہ اللہ تعالي نے مہينوں ميں سے چار مہينوں کو زينت بخشي ہے، ذي قعدہ، ذي الحجہ، محرم اور رجب اسي لئيے اللہ تعالي کا فرمان ہے کہ ان ميں سے چار مہينے حرام ہيں، ان ميں سے تين ملےہوئے ہيں، اور ايک تنہا ہے، اور ہے رجب المرجب کا مہينہ۔
ايک حديث پاک میں آتا ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا کہ باخبر ہو جائو، رجب اللہ تعالي کا مہينہ ہے، جس نے رجب ميں ايک دن ايمان اور ثواب طلب کرنے کي نيت سے روزہ رکھا اس نے اللہ تعالي کي عظيم رضامندي کو اپنے لئے واجب کرليا۔
رجب المرجب کي فضيلت کے بارے ميں ارشاد ہوتا ہے کہ ايک حديث پاک ہے اسي مہينہ ميں اللہ تعالي نے حضرت نوح کو کشتي ميں سوار کرايا، انہوں نے اور ان کے تمام ساتھيوں نے کشتي ميں ہي اسي ايام کا روزہ رکھا اور اللہ تعالي نے ان کو نجات عطا فرمائي اور غرق ہونے سے محفوظ رکھا اور سيلاب کے بعد زمين کو کفر اور معصيت سے پاک کرديا۔
رجب کا چاند۔

صاحب مقصود القاصدين تحرير فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم جب رجب المرجب کا چاند ديکھتے تو يہ دعا فرماتے۔

پہلي شب۔

ايک روايت ميں آتا ہے، کہ حضرت علي رضي اللہ تعالي عنہ کا يہ معمول تھا کہ سال ميں چار راتيں ہر کم چھوڑ کر صرف اور صرف عبادت کيلئے مخصوص فرمايا کرتے تھے، يعني ان چار راتوں میں عبادت کا خصوصي اہتمام کرتے تھے، رجب المرجب کي پہلي شب، عيد الفطر کي شب، عيدالضحي کي شب اور شعبان المعظم کي پندرھويں شب ان خاص راتوں ميں آپ يہ دعا پڑھيں۔


ترجمہ:
اے اللہ حضرت محمد اور آپ کي آل پر درود اور رحمت بھيج، يہ لوگ حکمت و دانائي کے چراغ ہيں، نعمت کے مالک ہيں، عصمت و پاکيزگي کا خزينہ ہيں، ان کے ساتھ مجھے بھي ہر برائي سے محفوظ رکھ، غرور اور تکبر کے سبب مجھے نہ پکڑ، ميرے انجام کو حسرت و شرمندگي والا نہ بنا، تو مجھ سے راضي ہي ہوجا، بے شک تيري مغفرت ظالموں کيلئے ہے اور ميں ظالموں ميں سے ہوں، اے اللہ مجھے وہ چيز عطا فرما جو تجھے ايذا نہيں ديتي ، اور مجھے وہ چيز عطا فرما جو مجھے فائدہ ديتي ہو، تيري رحمت بڑي وسيع، تيري حکمت نادر اور وعجيب ہے، مجھے راحت اور کشادگي عطا فرما، عافيت و پريہزگار اور صبر عطا فرما، اپنے اور اپنے دوستوں کے نزديک مجھے سچائي اور لطف عطا فرما، سختي کے بعد آساني عطا فرما، ميرے اہل، ميرے بيٹوں اور ميرے بھائيوں پر جو تيرے رستے پر چلے اور مسلمانوں کے بيٹوں اور بيٹوں پر مسلمان مرد اور عورتوں پر اپني رحمت نازم فرما اور سب کو اپني رحمت ميں شامل فرما۔

تيس رکعتيں۔

رجب المرجب کے تيس دنوں ميں تيس رکعتيں پڑھنے کے بارے ميں ايک حديث پاک کے حوالے سے حضرت سيد عبدالقادر جيلاني رحمتہ اللہ تعالي عليہ اپني تصنيف غنييتہ الطابين ميں بيان کرتے ہيں کہ حضرت سلمان رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا، اے سلمان رضي اللہ تعالي عنہ رجب کا چاند طلوع ہوگيا اگر اس ماہ ميں کوئي مومن مردياعورت تيس رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين بار سورہ الکافرون اور تين بار سورہ اخلاص پڑھےتو اللہ تعالي اس کے تمام گناہوں کو مٹا ديتا ہے اور اسکو اتنا ثواب عا فرمائے گا کہ جيسے اس نے پورے مہينےکے روزے رکھے اور اسکا شمار آئيندہ برس تک نماز ادا کرنے والوں ميں ہوگا، يعني اس کو پورے سال کي نمازوں کا ثواب ملے گا اور شہيد بدر کے عمل کے برابر روزانہ اس کے اعمال کو بلند تر کياجائے گا اور ہر دن کے روزہ کے بدلے ميں پورے سال کي عبادت کا ثواب اس کيلئے لکھ ديا جائے گا اور اس کے ہزار درجے بلند کئيے جائيں گے اور اگر اس نے پورے ماہ روزے رکھے اور اسي طرح نماز پڑھي تو پروردگار عالم اس کو جہنم سے محفوظ رکھے گا، اس کيلئے جنت واجب کردے گا، وہ پروردگار عالم کي قربت ميں ہوگا، اور اسکيلئے جنت واجب کردے گا، اس کي خبر مجھے جبرئيل عليہ السلام نے دي ہے، جبرئيل عليہ اسلام نے کہا تھا، کہ يہ آپ کے اور مشرکيں اور منافقين کے مابين فرق پيدا کرنے والي نشاني ہے، اس نماز کو منافق نہيں پڑھتے، حضرت سلمان رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں، کہ ميں نے عرض کيا يارسول اللہ مجھے تعليم فرمائيے کہ ميں يہ نماز کيسے پڑھوں۔
آپ صلي نے ارشاد فرمايا کہ مہينہ کے آغاز ميں دس رکعتيں پڑھو اور ہر رکعت ميں ايک بار سورہ فاتحہ، يا تين بار سورہ اخلاص اور تين بار سورہ الکافرون پڑھو اور جب سلام پھرو تو ہاتھ اٹھا کر يہ دعا پڑھو۔


ترجمہ نہيں کوئ معبود سوائے اللہ تعالي کے اور وہ يکتا و يگانہ ہے، کوئي اس کا شريک نہيں سب ملک سي کا ہے، سب تعريفيں اسي کيلئےہيں وہي زندہ کرتا ہے، اور وہي مارتا ہے، وہ خود ہميشہ زندہ ہے، اسے کبھي موت نہيں آتي نيکي اس کے ہاتھ ميں ہے وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ جسےتو چاہے عطا کرے اور جسےتو روک دے اسے کوئي دينے والا نہيں، تيري منشا کے بغير کوئي شخص کوشش کرے تو وہ لاحاصل ہے۔
حضور نبي کريم نے فرمايا کہ مہينہ ماہ رجب کے درميان ميں دس رکعتيں پڑھو اس طرح سے کہ ہر رکعت ميں ايک بار سورہ فاتحہ ايک بار، سورہ اخلاص تين بار سورہ الکافرون تين بار سلام پھيرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر يہ دعا پڑھو۔


ترجمہ:
کوئي معبود نہيں سوائے اللہ تعالي کے وہ يکتا ہےکوئي اس کا شريک نہيں، تمام ملک اسي کا ہے سب تعريفيں اسي کيلئے ہيں، وہي سب کو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہ ہميشہ سے ہے اور اسے کبھي موت نہيں آئے گي، تمام نيکياں اسي کے ہاتھ ميں ہيں، وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے، وہ يکتا اس کو کئي مثل نہيں، وہ يگانہ ہے، نہ اسکي کوئي بيوي ہے اور نہ ہي کوئي اولاد۔
اس دعا کو پڑھنے کے بعد دونونں ہاتھ چہرے پر پھيرلو حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ پھر اس مہينہ کے آخر ميں دس رکعتيں پڑھو، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص اور سورہ قل يا ايھا لاکافرون تين مرتبہ پڑھو، سلام پھيرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر يہ دعا کرو۔


نہيں کوئي معبود سوائے اللہ تعالي کے وہ يکتا ہے اسکا کوئي شريک نہيں، تمام ملک اسي کا ہے، اور سب تعريفيں اسي کيلئے ہيں، اسي کےہاتھ ميں ہر نيکي ہے، اور وہي ہر چيز پر قادر ہے اور ہمارے آقا محمد صلي اللہ تعالي عليہ وسلم اور آپ کي آل پاک اطہا پر اللہ تعالي کي رحمت ہو، بلند مرتبے والے اللہ کے بندے کے بغير نہکوئي قوت ہے اور نہ کوئي طاقت۔
اس کے بعد دعا مانگو تمہاري دعا قبول ہوگي، پروردگار عالم تمہارے اور دوزخ کے درميان ستر خندقيں حائل فرمادے گا، ہر خندق اس قود بڑي اور لمبي ہوگي کہ جيسے زمين سے آسمان تک کا فاصلہ، ہر رکعت بدلے دس لاکھ رکعتيں لکھي جائيں گي، يعني دس لاکھ رکتعوں کا ثواب حاصل ہوگا، دوزخ سے خلاصي اور پل صراط سے کسي خطرے بغير عبور تمہارے واسطے مقرر کرديا جائےگا، حضرت سلمان فرماتے ہيں، کہ جب حضور نے يہ بيان فرماليا تو ميں اس اجر عظيم پر روتا ہوا سر بسجود ہوگي

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
رجب, سال, قمري, کا


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا : ROSE Hadees Shareef 7 07-16-2012 06:59 AM
رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا : ROSE Hadees Shareef 6 02-25-2012 04:30 PM
ہم سے اس کي يادوں کے چراغ سنبھالے نا گئے ، ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 2 07-02-2011 06:50 AM
لا پھر اک بار وہي بادہ و جام اے ساقي Zafina Miscellaneous/Mix Poetry 8 11-07-2010 12:41 PM
داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور ا&# ROSE Islamic Issues And Topics 3 05-16-2010 09:47 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:02 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG