مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ  - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Baat Cheet -----Chat-Room(USERS) » Health & Care » مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ 
Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!!

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
shabbirqazi shabbirqazi is offline
 


Posts: 62
My Photos: ()
Country:
Join Date: Aug 2016
Gender: Male
dolly مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ  - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-23-2017, 02:18 PM

مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ ٹوٹکہ آزمائیں

چہرے کی خوب صورتی اور خوشنمائی کے لیے جلد کا صحت مند اور تروتازہ ہونا ضروری ہے لیکن یہ کوئی بہت مشکل کام نہیں۔ اس کے لیے محض چند بنیادی باتوں کا خیال رکھیں تو آپ کی جلد بہت جاذب نظر ہو جائے گی۔ جلد کی خوب صورتی کے لیے چند ٹوٹکے پیش کر رہا ہوں
خوب پانی پیئں
کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ کی جلد تروتازہ اور شفاف رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی پینے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ گرین ٹی اور ناریل کا پانی بھی جلد کے لیے بہت مفید ہے
متوازن غذا کا استعمال کریں
صحت بخش غذا ہی آپ کی جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔ لہذا اگر اپنی غذا میں تین چھوٹی سی تبدیلیاں لے آئیں تو تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی سکن دمک اٹھے گی۔ نمبر1: چینی سے اجتناب کریں۔چینی کے اثرات جلد پر اچھے نہیں ہوتےاس میں موجود کیمکلز چہرے پر جھریوں کا سبب بنتے ہیں۔ نمبر2: سرخ رنک کے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ مثؒلا گاجر، ٹماٹر، اسٹرابیری اور چیری وغیرہ ان میں شامل اےنٹی آکسیڈنٹس جلد کی تازگی کا باعث ہیں۔نمبر 3: اومیگا تھری پر مشتمل فوڈ سپلمنٹ استعمال کریں کیونکہ اس میں جلد کو نمی بخشنے اور اسے جھریوں اور کینسر کے خلاف تحفط فراہم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں
ورزش کو اپنا معمول بنائیں
ورزش کرنے سے کیلوریز ہی نہیں جلتیں بلکہ پیسنے کے اخراج کے باعث جلد کو سانس لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔ ہفتے میں کم ازکم چار دن ایکسرسائز کریں۔ ورزش کرنے سے دوران خون بہتر ہو گا اور جلد دمک اٹھے گی۔
چہرہ کے کیل اور مہاسے دور کرنے کے نسخہ جات
خشخاش حسب ضرورت لے کر بارک پیس لیں اور صبح سویرے منہ دھونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔ تازہ لیموں کا چھلکا بھی مل لیں تھوڑی دیر چہرے پر لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد منہ دھو لیں۔ چہرے کے کیل، مہاسوں اور داغوں کے لیے بہت مجرب نسخہ ہے

ہلدی ، مغزبادام کا چھلکا

ہلدی، مغز بادام کا چھلکا، آڑو ، گندم اور لیموں کا خشک چھلکا ہر ایک بقدر ضرورت سفوف بنا کر ملا کر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں۔ سوتے وقت چہرہ پر ان کا لیپ کریں اور علی الصبح اس کو بطور ابٹن کے مل کر صاف کریں اس سے چہرے کے کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔
املتاس کے درخت کی چھال
املتاس کے درخت کی چھال ، انگور کا گودا، انبہ ہلدی، ناگرموتھ ان چاروں چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر ابٹن کی طرح بنا لیں اور رات کو سونے پر اس کو منہ پر لگا لیں جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو منہ دھو لیں
چھوہارےکی گٹھلی سے کیل مہاسوں کا علاج
چھوہارے کی گٹھلی لے کر پتھر کی سل پر خوب پیس لیں اور تھوڑا تھوڑا سرکہ انگوری ڈالتے جائیں۔ جب گاڑھی سی لئی بن جائے تو اس کا لیپ چہرے کے کیلوں پر کر دیں پورے دو تین گھنٹے رہنے دیں، جب خشک ہو جائے تو پانی میں تھوڑا سا سوڈا حل کر کے اس سے منہ دھو ڈالیں، ایک ہفتہ تک یہ علاج کریں، گوشت کم کھائیں نیز بادی و گڑ والی اشیا سے پرہیز کریں۔ انشااللہ شفا ہوگی۔
سیپ سے کیل مہاسوں کا علاج
سیپ کا ایک ٹکڑا لے کر اس میں عرق لیموں نچوڑ لیں اور چھ سات گھنٹے تک انہیں بھیگا رہنے دیں، سیپ خود بخود پھول جائے گی۔ پھر اس کو انگلی سے خوب ملا کر یک جان کر لیں اور رات کو سوتے وقت اسے مہاسوں پر لگائیں ۔ ان شااللہ اس سے مہاسوں سے نجات ملے گی
اگر آپ ان ٹوٹکوں کو اپنے موبائل یا کمپہوٹر پر ڈاون لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک سے ڈاون کر سکتے ہیں

http://itechnhealth.com/chehre-k-dan...-%da%86%da%be/

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
جہاں, ساتھ, , وہاں, چھوڑ, یہ

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دستی گھڑیاں بھی کمپیوٹرائز ہو گئیں Rania General Discussion 2 05-09-2014 06:10 PM
جسم میں کہیں بھی درد ہو تو یہ نسخہ آزمائیں pakeeza Say For Islam 11 10-25-2013 07:48 PM
یہ عمر گریزاں کہیں ٹھہرے تو یہ جانوں life Miscellaneous/Mix Poetry 4 10-24-2012 10:12 PM
پکڑا دئے ہیں اوروں کے ہاتھوں میں سنگ کچھ او Shaam Your Own Poetry 9 10-18-2012 07:29 PM
آج کیوں ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں Mf Great Power Say For Islam 6 01-16-2012 10:19 AM


All times are GMT +5. The time now is 12:53 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG