(سیاسی شعور) آپ کس کو ووٹ نہ دیں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » (سیاسی شعور) آپ کس کو ووٹ نہ دیں
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
deewan deewan is offline
 


Posts: 45
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2015
Gender: Male
Default (سیاسی شعور) آپ کس کو ووٹ نہ دیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-20-2017, 09:59 PM

ووٹ ایک اہم ذمہ داری ہے! اس ذمہ داری کو بہتر سے بہتر طریقے سے ادا کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ اس فریضے کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے نمائندے کے انتخاب میں پوری کوشش کی جائے کہ وہ آپ کی نمائندگی کا اہل ہو۔ اس بروشر میں بعض ان وجوہات کا ذکر ہے جن کی وجہ سے کوئی امیدوار آپ کے ووٹ کا اہل نہیں بنتا۔
آپ کا ووٹ ایک گواہی ہے۔ گواہی سچی ہونی چاہیے۔
آپ کا ووٹ ایک وکالت نامہ ہے۔ آپ کا وکیل اہل ترین انسان ہونا چاہیے۔
آپ کا ووٹ ایک سفارش ہے۔ سفارش ہمیشہ کسی اچھے انسان کی کرنی چاہیے۔
اگر آپ نے صحیح گواہی نہیں دی یا صحیح شخص کو اپنا وکیل نہیں بنایا یا ایک اچھے انسان کی سفارش نہیں کی تو آپ اس کے پورے ذمہ دار ہیں اور قیامت میں اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔

---------------------------------------------------------------------------------------
•وہ امیدوار جو بڑے بڑے گناہوں (زنا، شراب خوری، سود خوری وغیرہ) میں ملوث ہے اس کو ووٹ دینا اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کرنا ہے۔
•وہ امیدوار جو دین کے ضروری اعمال (نماز، روزہ وغیرہ) سے غافل ہو اس کو اپنا نمائندہ بنانا گناہ میں شریک ہونا ہے۔
•وہ امیدوار جس کی پارٹی کا مقصد مذہبی نفرت پھیلانا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔
•وہ امیدوار جس کی پارٹی صوبائیت اور عصبیت کی دعوت دیتی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ ایسی پارٹیاں لڑاؤ اور حکومت کرو کے اصول پر کام کرتی ہیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔
•وہ امیدوار جس نے کبھی پاکستان کے خلاف کوئی بیان دیا ہو یا وہ ایسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو جو نظریہ پاکستان کے خلاف سوچ رکھتی ہے، چاہے وہ ہزار معذرتیں پیش کرے، اس کو بالکل ووٹ نہ دیں۔
•وہ امیدوار جس کو کسی بھی جرم میں عدالت سے سزا ہو چکی ہو اس کو ووٹ بالکل نہ دیں۔
•وہ امیدوار جس کی اپنے علاقے میں شہرت اچھی نہ ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ ایسے امیدوار سے اچھی امید لگانا عقلمندی نہیں ہے۔
•وہ امیدوار جو اپنے مخالفوں کے لیے گندی اور بازاری زبان استعمال کرتا ہو اس کو قطی ووٹ نہ دیں۔ اچھے اخلاق اچھا مسلمان ہونے کی علامت ہے۔
•وہ امیدوار جس پر مالی بدعنوانیوں یا کسی اور جرم میں عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں اس کو اپنا ووٹ دینے سے بچیں۔ ایسے لوگ منتخب ہو کر اپنا اثر و رسوخ اپنے جرائم چھپانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
•وہ امیدوار جو بیک وقت دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے اس کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔ ایسے امیدوار کا ایک ہی مقصد ہے، صرف انتخابات میں کامیابی۔ آپ اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے!
•وہ امیدوار جو آپ کے علاقے سے پہلے بھی منتخب ہوا اور کوئی کام نہیں کیا اس کو اپنا ووٹ دوبارہ دینا بیوقوفی ہے۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا!
•وہ امیدوار جو پہلے بھی دو بار الیکشن میں ہار چکا ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ ایسا امیدوار عادی سیاستدان ہے جس کا مقصد اپنی ذات کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔
•وہ امیدوار جو تعلیمی اعتبار سے بہت کم ہو یا ان پڑھ ہو اس کو ووٹ قطعی نہ دیں۔
•وہ امیدوار جس کے آمدنی کے ذرائع معلوم نہ ہوں اس کو ووٹ نہ دیں۔ صرف چور اور لٹیرے ہی اپنے ذرائع آمدنی چھپاتے ہیں۔
•وہ امیدوار جو موروثی اور خاندانی سیاستدان ہو اس کو اپنا ووٹ دینا عقلمندی نہیں۔ ایسا امیدوار صرف اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیتا ہے۔ خدمت اس کا مقصد نہیں ہوتا۔
•وہ امیدوار جس کی بیوی، بچے اور بھائی وغیرہ بھی انتخابات میں کھڑے ہیں آپ کے ووٹ کا حق دار نہیں۔ خاص طور پر جب یہ مختلف پارٹیوں سے کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ صرف پیسے اور منصب کے بھوکے ہوتے ہیں۔
•ایسی پارٹی کا امیدوار جو ایک علاقے یا صوبے تک محدود ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ امیدوار ایسی پارٹی سے ہو جس کے امیدوار پورے پاکستان کے ہر صوبے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہوں۔
•وہ امیدوار جو اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے پر مجبور ہو اس کو بھی ووٹ قطعی نہ دیں۔ جو اپنی جان کے خوف میں مبتلا ہو وہ اپنے حلقے میں کبھی آنا جانا نہیں کر سکے گا۔ آپ کا اس سے خدمت کی توقع لگانا نادانی ہے۔
•ایسی پارٹی کا امیدوار جس کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد ہو اس کو اپنی نمائندگی کا حق بالکل نہ دیں۔•وہ امیدوار جس نے اپنا سرمایہ ملک سے باہر رکھا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو پاکستان سے کوئی تعلق نہیں!
•وہ امیدوار جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت بھی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہے۔


آپ بھی ووٹر آگہی کے اس کام میں حصہ لیں۔ اس پیغام کو آگے بڑھائیں۔ اپنے عزیزوں دوستوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
آپ, دیں, شعور, نہ, ووٹ, کس, کو

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
دو آدمیوں کے سوا کسی پر حسد کرنا جائز نہیں ROSE Hadees Shareef 5 04-26-2015 04:56 PM
ہواؤں پر لکھی سرگوشیوں کو آج سُنتے ہیں Rania Urdu Writing Poetry 7 10-14-2014 07:30 AM
کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آ&# pakeeza Miscellaneous/Mix Poetry 24 12-23-2013 09:38 PM
خوش رہنا ہو تو دوسروں کی آمدنی کی طرف نہ دیک&# -|A|- Miscellaneous 2 01-31-2012 02:39 PM
سیالکوٹ: دو معصوموں کا قتل اور نعشوں کی بے ح&# RAJA_PAKIBOY Political Issues Of Pakistan 3 08-23-2010 03:15 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:23 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG