رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي  - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي 
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي  - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 11:39 AM

جب المرجب۔

رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہينہ ہے يہ بڑي برکت اور فضيلت والا مہينہ ہے، اس مہينہ کي فضيلت کے بارے ميں ايک روايت ہے کہ عائشہ صديقي رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم عليہ الصوتھ نے ارشاد فرمايا کہ۔
اللہ تعالي چار راتوں ميں خيروبرکت کي بارش کرتا ہے، عيدالضحي کي شب، عيد الفطر کي شب، پندرہ شعبان کي شب اور رجب المرجب کي پہلي شب۔
ايک اور روايت جو کہ حضرت ابي امامہ رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا۔
پانچ راتيں ايسي ہيں کہ جن ميں کوئي دعا رد نہيں جاتي، رجب المرجب کي پہلي شب، پندرہ شعبان کي رات، جمعہ کي شب اور دو راتيں عيدين کي۔
رجب المرجب کے بارے ميں ايک روايت ميں آتا ہے کہ اللہ تعالي نے مہينوں ميں سے چار مہينوں کو زينت بخشي ہے، ذي قعدہ، ذي الحجہ، محرم اور رجب اسي لئيے اللہ تعالي کا فرمان ہے کہ ان ميں سے چار مہينے حرام ہيں، ان ميں سے تين ملےہوئے ہيں، اور ايک تنہا ہے، اور ہے رجب المرجب کا مہينہ۔
ايک حديث پاک میں آتا ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا کہ باخبر ہو جائو، رجب اللہ تعالي کا مہينہ ہے، جس نے رجب ميں ايک دن ايمان اور ثواب طلب کرنے کي نيت سے روزہ رکھا اس نے اللہ تعالي کي عظيم رضامندي کو اپنے لئے واجب کرليا۔
رجب المرجب کي فضيلت کے بارے ميں ارشاد ہوتا ہے کہ ايک حديث پاک ہے اسي مہينہ ميں اللہ تعالي نے حضرت نوح کو کشتي ميں سوار کرايا، انہوں نے اور ان کے تمام ساتھيوں نے کشتي ميں ہي اسي ايام کا روزہ رکھا اور اللہ تعالي نے ان کو نجات عطا فرمائي اور غرق ہونے سے محفوظ رکھا اور سيلاب کے بعد زمين کو کفر اور معصيت سے پاک کرديا۔
رجب کا چاند۔

صاحب مقصود القاصدين تحرير فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم جب رجب المرجب کا چاند ديکھتے تو يہ دعا فرماتے۔

پہلي شب۔

ايک روايت ميں آتا ہے، کہ حضرت علي رضي اللہ تعالي عنہ کا يہ معمول تھا کہ سال ميں چار راتيں ہر کم چھوڑ کر صرف اور صرف عبادت کيلئے مخصوص فرمايا کرتے تھے، يعني ان چار راتوں میں عبادت کا خصوصي اہتمام کرتے تھے، رجب المرجب کي پہلي شب، عيد الفطر کي شب، عيدالضحي کي شب اور شعبان المعظم کي پندرھويں شب ان خاص راتوں ميں آپ يہ دعا پڑھيں۔


ترجمہ:
اے اللہ حضرت محمد اور آپ کي آل پر درود اور رحمت بھيج، يہ لوگ حکمت و دانائي کے چراغ ہيں، نعمت کے مالک ہيں، عصمت و پاکيزگي کا خزينہ ہيں، ان کے ساتھ مجھے بھي ہر برائي سے محفوظ رکھ، غرور اور تکبر کے سبب مجھے نہ پکڑ، ميرے انجام کو حسرت و شرمندگي والا نہ بنا، تو مجھ سے راضي ہي ہوجا، بے شک تيري مغفرت ظالموں کيلئے ہے اور ميں ظالموں ميں سے ہوں، اے اللہ مجھے وہ چيز عطا فرما جو تجھے ايذا نہيں ديتي ، اور مجھے وہ چيز عطا فرما جو مجھے فائدہ ديتي ہو، تيري رحمت بڑي وسيع، تيري حکمت نادر اور وعجيب ہے، مجھے راحت اور کشادگي عطا فرما، عافيت و پريہزگار اور صبر عطا فرما، اپنے اور اپنے دوستوں کے نزديک مجھے سچائي اور لطف عطا فرما، سختي کے بعد آساني عطا فرما، ميرے اہل، ميرے بيٹوں اور ميرے بھائيوں پر جو تيرے رستے پر چلے اور مسلمانوں کے بيٹوں اور بيٹوں پر مسلمان مرد اور عورتوں پر اپني رحمت نازم فرما اور سب کو اپني رحمت ميں شامل فرما۔

تيس رکعتيں۔

رجب المرجب کے تيس دنوں ميں تيس رکعتيں پڑھنے کے بارے ميں ايک حديث پاک کے حوالے سے حضرت سيد عبدالقادر جيلاني رحمتہ اللہ تعالي عليہ اپني تصنيف غنييتہ الطابين ميں بيان کرتے ہيں کہ حضرت سلمان رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے فرمايا، اے سلمان رضي اللہ تعالي عنہ رجب کا چاند طلوع ہوگيا اگر اس ماہ ميں کوئي مومن مردياعورت تيس رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين بار سورہ الکافرون اور تين بار سورہ اخلاص پڑھےتو اللہ تعالي اس کے تمام گناہوں کو مٹا ديتا ہے اور اسکو اتنا ثواب عا فرمائے گا کہ جيسے اس نے پورے مہينےکے روزے رکھے اور اسکا شمار آئيندہ برس تک نماز ادا کرنے والوں ميں ہوگا، يعني اس کو پورے سال کي نمازوں کا ثواب ملے گا اور شہيد بدر کے عمل کے برابر روزانہ اس کے اعمال کو بلند تر کياجائے گا اور ہر دن کے روزہ کے بدلے ميں پورے سال کي عبادت کا ثواب اس کيلئے لکھ ديا جائے گا اور اس کے ہزار درجے بلند کئيے جائيں گے اور اگر اس نے پورے ماہ روزے رکھے اور اسي طرح نماز پڑھي تو پروردگار عالم اس کو جہنم سے محفوظ رکھے گا، اس کيلئے جنت واجب کردے گا، وہ پروردگار عالم کي قربت ميں ہوگا، اور اسکيلئے جنت واجب کردے گا، اس کي خبر مجھے جبرئيل عليہ السلام نے دي ہے، جبرئيل عليہ اسلام نے کہا تھا، کہ يہ آپ کے اور مشرکيں اور منافقين کے مابين فرق پيدا کرنے والي نشاني ہے، اس نماز کو منافق نہيں پڑھتے، حضرت سلمان رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں، کہ ميں نے عرض کيا يارسول اللہ مجھے تعليم فرمائيے کہ ميں يہ نماز کيسے پڑھوں۔
آپ صلي نے ارشاد فرمايا کہ مہينہ کے آغاز ميں دس رکعتيں پڑھو اور ہر رکعت ميں ايک بار سورہ فاتحہ، يا تين بار سورہ اخلاص اور تين بار سورہ الکافرون پڑھو اور جب سلام پھرو تو ہاتھ اٹھا کر يہ دعا پڑھو۔


ترجمہ نہيں کوئ معبود سوائے اللہ تعالي کے اور وہ يکتا و يگانہ ہے، کوئي اس کا شريک نہيں سب ملک سي کا ہے، سب تعريفيں اسي کيلئےہيں وہي زندہ کرتا ہے، اور وہي مارتا ہے، وہ خود ہميشہ زندہ ہے، اسے کبھي موت نہيں آتي نيکي اس کے ہاتھ ميں ہے وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ جسےتو چاہے عطا کرے اور جسےتو روک دے اسے کوئي دينے والا نہيں، تيري منشا کے بغير کوئي شخص کوشش کرے تو وہ لاحاصل ہے۔
حضور نبي کريم نے فرمايا کہ مہينہ ماہ رجب کے درميان ميں دس رکعتيں پڑھو اس طرح سے کہ ہر رکعت ميں ايک بار سورہ فاتحہ ايک بار، سورہ اخلاص تين بار سورہ الکافرون تين بار سلام پھيرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر يہ دعا پڑھو۔


ترجمہ:
کوئي معبود نہيں سوائے اللہ تعالي کے وہ يکتا ہےکوئي اس کا شريک نہيں، تمام ملک اسي کا ہے سب تعريفيں اسي کيلئے ہيں، وہي سب کو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، وہ ہميشہ سے ہے اور اسے کبھي موت نہيں آئے گي، تمام نيکياں اسي کے ہاتھ ميں ہيں، وہ ہر چيز پر قدرت رکھتا ہے، وہ يکتا اس کو کئي مثل نہيں، وہ يگانہ ہے، نہ اسکي کوئي بيوي ہے اور نہ ہي کوئي اولاد۔
اس دعا کو پڑھنے کے بعد دونونں ہاتھ چہرے پر پھيرلو حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ پھر اس مہينہ کے آخر ميں دس رکعتيں پڑھو، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ، سورہ اخلاص اور سورہ قل يا ايھا لاکافرون تين مرتبہ پڑھو، سلام پھيرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر يہ دعا کرو۔


نہيں کوئي معبود سوائے اللہ تعالي کے وہ يکتا ہے اسکا کوئي شريک نہيں، تمام ملک اسي کا ہے، اور سب تعريفيں اسي کيلئے ہيں، اسي کےہاتھ ميں ہر نيکي ہے، اور وہي ہر چيز پر قادر ہے اور ہمارے آقا محمد صلي اللہ تعالي عليہ وسلم اور آپ کي آل پاک اطہا پر اللہ تعالي کي رحمت ہو، بلند مرتبے والے اللہ کے بندے کے بغير نہکوئي قوت ہے اور نہ کوئي طاقت۔
اس کے بعد دعا مانگو تمہاري دعا قبول ہوگي، پروردگار عالم تمہارے اور دوزخ کے درميان ستر خندقيں حائل فرمادے گا، ہر خندق اس قود بڑي اور لمبي ہوگي کہ جيسے زمين سے آسمان تک کا فاصلہ، ہر رکعت بدلے دس لاکھ رکعتيں لکھي جائيں گي، يعني دس لاکھ رکتعوں کا ثواب حاصل ہوگا، دوزخ سے خلاصي اور پل صراط سے کسي خطرے بغير عبور تمہارے واسطے مقرر کرديا جائےگا، حضرت سلمان فرماتے ہيں، کہ جب حضور نے يہ بيان فرماليا تو ميں اس اجر عظيم پر روتا ہوا سر بسجود ہوگي

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 11:40 AM

رجب المرجب کي پہلي جمعرات۔

رجب المرجب کے مہينہ کي پہلي جمعرات کو عبادت الہي کرنے ميں بے شمار ثواب ملتا ہے، ايک حديث پاک ميں آتا ہے، کہ حضور نے فرمايا اس مہينہ ميں خاص طور پر مغفرت ہوتي ہے، اس مہينہ ميں خونريزي سے بچا جائے، اللہ تعالي نے اس مہينہ ميں اپنے انبيا کرام کي دعائيں قبول فرمائيں اور اسي مہينہ ميں اپنے دوستوں کو دشمنوں سے رہائي دلوائي، جس نے اس مہينہ کے روزے رکھے تو اس نے اللہ تعالي کے ذمہ تين چيزيں واجب کرليں، گزشتہ تمام گناہوں کي معافي، آئندہ عمر بھر ہونے والے گناہوں سے بچائو اور تيسرے يہ کہ روز قيامت پياسے ہونےکا خطرہ بھي باقي نہ رہے گا، يہ سن کر ايک بوڑھا شخص کھڑ اہوا اور عرض کيا، يارسول اللہ ميں پورے مہينےکے روزے نہيں رکھا سکتا ہوں، آ٫ نے فرمايا، اول درمياني اور آخري شب کا روزہ رکھ ليا کرو تمہيں پورے مہينے کا ثواب حاصل ہوگا، کيونکہ اس مہينہ ميں ہر نيکي کا ثواب دس گنا ملتا ہے، ليکن رجب کے پہلے جمعتہ المبارک کي شب سے غدلت نہ کرنا کيونکہ يہ شب ايسي ہے کہ ملائکہ اس شب کو ليلتہ لرغائب يعني مقاصد کي شب کہتے ہيں، جب اس رات کي پہلي تہائي گزر جاتي ہےتو تمام آسمانوں اور زمينوں ميں کوئي فرشتہ ايسا باقي نہيں رہتا جو خانہ کعبہ يا اطراف کعبہ ميں جمع نہ ہو، اس وقت پروردگار ارشادفرماتا ہے کہ مجھ سے مانگو ک جو چاہو، فرشتے عرضکرتے ہيں، يا اللہ ہماري عرض يہ کہ تو رجب المرجب کے روزہ داروں کو بخش دے، اللہ تعالي فرماتےہيں ميں نے ان کو بخش ديا۔
اس کے بعد حضور نبي کريم نے فرمايا کہ جس نے رجب المرجب کي پہلي جمعرات کو روزہ رکھا اور اسکي شب يعني افطاري کے بعد مغرب و عشا کي نماز کے درميان بارہ رکعتيں اس طرح سے پڑھيں کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتہح کے بعد تين مرتبہ سورہ القدر اور بارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھي اور ہر رکعت کے بعد سلام پھيرا اور نماز سے فارغ ہوکر مجھے پر ستر بار درود پاک بھيجا ايک سجدہ کيا اور سجدہ ميں ستر بار دعا پڑھي۔

يہ دعا پڑھنے کے بعد پہلے سجدے کي طرح دوسرا سجدہ کيا اور سجدہ کي حالت ميں ہي اللہ تعالي سے اپني مراد مانگي تو اس کي مراد پوري کرديجائے گي، حضور نبي کريم نے فرمايا کہ اس ذات کي قسم جس کے ہاتھ ميں ميري جان ہے، جو بندہ يہ نماز پابندي سے پڑھے گا اللہ تعالي اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دے گا، خواہ وہ سمندر کے جھاگ ، ريت کے ذرات کے برابر يا پہاڑوں کے ہم وزن، بارش کے قطروں اور درختوں کے پتوں کے برابر گنتي ميں ہوں، قيامت کےروز اپنے گھر کے يعني اپنے خاندان کے سات سو افراد کے حق ميں اللہ تعالي اس کي شفاعت قبول کرے گا، اور جب قبر ميں اسکي پہلي رات ہوگي تو اسکي نمازکا ثواب اچھي شکل ميں اور فصيح زبان کے ساتھ اس کے سامنے آئے گا، اور اسکے کہے گا، اے ميرے پيارے تجھے خوشخبري ہو يقينا تو ہر شدت اور سختي سے نجات ميں رہےگا، وہ شخص پوچھے گا تو کون ہے؟ ميں نے تيرے چہرے سے زيادہ خوبصورت چہرہ نہيں ديکھا، تماہري خوش کلامي سے زيادہ کسي کا کلام نہيں پايا اور نہ ہي تمہاري خوشبو سے بڑھ کر کسي کي خوشبو ميں نے سونگھي، وہ جواب دے گا اے ميرے پيارے ميں تمہارا وہي ثواب ہں جسےتو نے فلاں سال مہينہ ميں پڑھا تھا، آج ميں اس لئيے آيا ہوں کہ تيري مراد پوري کروں اور تيري تنہائي کا ساتھي بنوں، تجھ سے وحشت کو دور کروں جب قيامت کے دن صور پھونکا جائے گا تو محضر کے عرصہ ميں تيرے سر پر سايہ کروں گا، پس تو خوش ہوجا تو اپنے آقا کي جانب سےکبھي اپني نيکي کو ضائع نہيں ديکھےگا۔
ايک روايت ميں آتا ہے کہ جب رجب المرجب کے پہلے جمعہ کي ايک تہائي شب گزرتي ہےتو کوئي فرشتہ باقي نہيں رہتا مگر سب رجب کے روزہ داروں کيلئے بخشش کي دعاکرتے ہيں

 

(#3)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 11:41 AM

تين روزے۔

حضرت انس رضي اللہ تعالي عنہ سےمروي ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ جس نے ماہ حرام رجب المرجب ميں تين روزے رکھے اس کيلئے نو برس کي عبادت کا ثواب لکھ ديا جاتا ہے، حضرت انس رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ اگر ميں نے حضور سے يہ بات نہ سني ہوتي تو ميرے دونوں کان بہرے ہوجائيں۔
پہلا دن۔

چاہئيے کہ رجب المرجب کے پہلے دن طلوع آفتاب کے بعد غسل کرے اور دس رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد ايک مرتبہ سورہ الکافرون اور تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے نماز سے فارغ ہونے کے بعد کلمہ توحيد پڑھے اور پھر يہ دعا پڑھے۔

ترجہ :
انشاء اللہ پڑھنے والے کے نامہ اعمال ميں ثواب عظيم لکھا جائے گا۔

روزانہ کا وظيفہ۔

حضرت عائشہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ جوکوئي رجب کے مہينہ ميں نماز فجر کے بعد ايک مرتبہ سورہ يسيسن پڑھے گا اللہ تعالي اسکے پچاس سال کے گناہ معاف فرمادے گا۔

ہر حاجت پوري ہو۔

جو کوئي يہ چاہے کہ اس کي ہر جائز ہاجات پوري ہو جائےتو وہ رجب کے مہينہ ميں يہ عمل کرے کہ جو حضرت علي نے حضرت خواجہ اويس قرني سے سنا تھا، تيسري اور چوتھي اور پانچويں اور ايک روايت کے مطابق تيرھيوں، چودھيوں، پندرھيوں، اور ايک روايت کے مطابق تئيويں، چوبيس ويں اور پچيسويں تاريخ کو روزہ رکھے، چاشت کے وقت ہر روز غسل کرےاور بغير کسي سے کوئي کلام کرے زوال سے قبل بارہ رکعتيں چار چار رکعت کرکے پڑھے، چار رکعتوں ميں سورہ داتحہ کے بعد کوئي بھي سورہ جو ياد ہو پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ

تيسري چار رکعتوں ميں سورہ فاتحہ کےبعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ الم نشرح پڑھے اس کے بعد اپنا داياں ہاتھ سينے سے نيچے اتار کر سجے ميں کرے اور سجدے کي حالت ميں جو بھي جائز حاجت ہو اس کيلئے باگاہ الہي ميں دعا مانگے، انشا اللہ تعالي دعا قبول ہوگي۔
پندرھويں شب۔

رجب المرجب کي پندرھيوں شبکو عبادت الہي کرنا بے شمار فيوض و برکات کے حصول کا باعث ہے چاہے کہ اس رات کو نماز عشا کے بعد دس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تيس تيس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد ايک سو مرتبہ استغفار پڑھے، اسي طرح اگر کوئي پندرھيوں شب آدھي رات کے وقت دس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ آيتہ الکرسي اور پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھےتو اسے دس شہدوں اور دس حج کا ثواب ملے گا۔
پندراھواں دن۔

اس ماہ کا چاند پندرھواں دن بھي بہت بابرکت ہے جو شخص اس دن کي تعظيم کرتا ہے، پروردگار عالم اس پر اپنا خصوصي فضل و کرم نازل فرماتےہيں، جو کوئي چاشت کے وقت پچاس رکعت نفل نماز دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتح کے بعد ايک ايک مرتبہ سورہ اخلاص سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھے پھر تمام نوافل کي ادائيگي کے بعد بارگاہ الہي ميں سجدہ ريز ہوکر نہايت توجہ و يکسوئي سے يہ دعا پڑھے۔

بفضل باري تعالي اسکو گناہوں کي معافي عطا ہوگي اور قيامت کے دن شادماني حاصل ہوگي۔
ستائيس رجب کا روزہ۔

ستائيس رجب کا روزہ رکھنے کي بہت فضيلت ہے، حضرت سيد عبدلقادر جيلاني اپني تصنيت غننتہ الطابلين ميں ايک روايت نقل فرماتے ہيں کہ جس کے رواي حضرت سلام فاسري سے نقل کي گئي ہے، کہ حضور نے فرمايا رجب کے ميہنے ميں ايک دن اور ايک شب ايسي ہے کہ اگر اس دن کا کوئي روزہ رکھے اور اس شب کو عبادت کرے تو اس کو ايک سو برس روزے رکھنے والے اور سو برس کي راتوں ميں عبادت کرنے والے کے برابر اجر ملے گا۔
يہ شب وہ ہے جس کے بعد رجب کي تين راتيں رہ جاتي ہيں، اور يہ وہ دن ہے کہ جس دن اللہ تعالي نے حضور کو رسالت عطا فرمائي۔
ستائيسويں رجب المرجب کو روزہ رکھنے کي فضيلت کے ضمن ميں ايک اور روايت حضرت ابوہريرہ سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا جس نے ستائيويں رجب کا روزہ رکھا اس کو ساٹھ مہينوں کے روزوں کا ثواب عطا ہوگا، اسي روز حضرت جبرائيل حضور کي بارگاہ اقدس ميں نازل ہوئے۔
ماہ رجب کا احترام۔

رجب المرجب کے مہينہ ميں عبادت کي فضيلت اور اس ماہ کے احترام ميں رب تعالي کي اطاعت کرنے کے ضمن ميں امام غزالي رحمتہ اپني تصنيف مکاشفتہ القلوب ميں لکھتے ہيں، بيت المقدس ميںايک عورت رجب المرجب کے ہر دن ميں بارہ ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھا کرتي تھي، اس مبارک مہينہ ميں اوني لباس زيب تن کرتي ، ايک مرتبہ وہ بيمار پڑي اس نےاپنے بيٹے کو وصيت کي کے اس بکري کے اون سے بننے ہوئے لباس ميں دفنايا جائے، جب اسکا انتقال ہوا تو اسکے بيٹے نے اسکو بہت ہي اچھے کپڑوں کا کفن پہنايا، رات کے وقت اس نے خواب ميں اپني ماں کو ديکھا وہ کہہ رہي تھي کہ ميں سے تجھ سے خوش نہيں کيونکہ تو نےميري وصيت پوري نہيں کي، وہ گھبرا کر اٹھ بيٹھا اور اپني والدہ کے لباس کواٹھايا تاکہ اسے بھي قبر ميں دفن کرکے آئے، اس نے جاکر اپني ماں کي قبر کو کھودا ليکن اسے قبر ميں کچھ نہ ملا وہ بہت حيران ہوا، اس وقت اسے ايک آواز سنائي دي، کہ کيا تجھے معلوم نہيں کہ جس نے رجب ميں ہماري اطاعت کي، اسے ہم تنہا اور اکيلا نہيں چھوڑتے۔

 

(#4)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default Re: رجب المرجب اسلامي قمري سال کا ساتواں منہي& - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 11:41 AM

اعتکاف۔

ايک روايت ميں آتا ہے کہ ستائيسويں رجب آئي تو حضرت عبداللہ عباس بن رضي کي يہ عادت مبارکہ تھي کہ اعتکاف ميں بيٹھے ہوتے تھے، اور نماز ظہر کے بعد نوافل ادا فراماتے اس کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھتے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين مرتبہ سورہ القدر اور پچاس مرتبہ سورہ اخلاص پرھتے تھے، پھر عصر تک دعائوں ميں مشغول رہتے، انہوں نے فرمايا کہ حضور کا بھي يہي معمول تھا۔

ستائيسوي شب۔

اس ماہ کي ستائيسويں شب کو بارہ رکعت نفل نماز تين سلام سے پڑھنے کي بہت فضيلت ہے يہ نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلي چار رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ قدر پڑھے، چار رکعتيں پڑھنے کے بعد قبلہ رخ بيٹھ کر نہايت توجہ ويسکوئي سے سترمرتبہ يہ پڑھے۔

اس کے بعد چار رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت ميں سورہ فاتحح کے بعد تين مرتبہ سورہ نصر پڑھے، سلام پپھرنے کے بعد بيٹھ کر ستر مرتبہ يہ پڑھے۔

اس کے بعد چار رکعت نفل اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے پھر سلام پھيرنے کےبعد بيٹھ کر ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے اس کے بعد بارگاہ الہي ميں عاجزي و انکساري کے ساتھ مانگے جو بھي جائز مراد ہوگي انشا اللہ تعالي پوري ہوگي۔
شب معراج۔

ماہ رجب المرجب کي 27 شب کو چاہئے کہ بارہ رکعت نفل نماز چار چار رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد تين تين مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
سلام پھيرنے کے بعد نہايت توجہ و يکسوئي کے ساتھ ايک سو مرتبہ يہ دعا پڑھے،


اس کے بعد ايک سو مرتبہ استغفار پڑھے پھر دو سو مرتبہ درود پاک پڑھے اور سجدے ميں جاکر بارگاہ الہي ميں عجزو انکساري سے دعا مانگے بفضل باري تعالي دعا جلد قبول ہوگي۔

چھ رکعت نفل۔

رجب المرجب کي ستائيسويں شبکو نفل نماز پڑھنے کي فضيلت و ثواب کے بارے ميں حضرت بابا فريد گنج شکر فرماتے ہيں کہ رجب کے مہينہ کي 27 ويں شب ميں سور رکعت نفل نماز پڑھني منعقول ہے، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد ايک سو مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر سجدہ ريز ہوکر بارگاہ الہي ميں دعا مگے اور حاجت طلب کرے انشا اللہ حاجت پوري ہوگي، فرماتے ہيں کہ ميں نے حضرت خواجہ معين سے يہ سنا ہے کہ آج کي شب رحمت کي شب ہے، جو کوئي اس شبکو زندہ رکھے گا، اللہ تعالي کي بے حساب رحمت سے محروم نہ رہےگا، حديث پاک ميں آتا ہے کہ حضور نبي کريم نے ارشاد فرمايا کہ ان کي شب ستر ہزار ملائکہ نور کے مطابق طباق لئيے ہوئے زمين پر نازل ہوتے ہيں اور ہر گھر ميں جاتے ہيں جس گھر ميں جو شخص شب بيداري ہو اور گناہوں سے دور رہتا ہو تو اللہ تعالي کي طرف سے حکم ہوتا ہے کہ وہ نور کے طباق اس پر نثار کريں، يہ بيان کرتے ہوئے۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
رجب, سال, قمري, کا


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا : ROSE Hadees Shareef 7 07-16-2012 06:59 AM
رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم نے فرمايا : ROSE Hadees Shareef 6 02-25-2012 04:30 PM
ہم سے اس کي يادوں کے چراغ سنبھالے نا گئے ، ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 2 07-02-2011 06:50 AM
لا پھر اک بار وہي بادہ و جام اے ساقي Zafina Miscellaneous/Mix Poetry 8 11-07-2010 12:41 PM
داڑھي كے بارے ميں اسلام ميں كيا حكم ہے اور ا&# ROSE Islamic Issues And Topics 3 05-16-2010 09:47 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:39 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG