انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران ا - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Literature » Urdu Literature » انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران ا
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !

Advertisement
 
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران ا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-25-2015, 10:36 AM

انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران اپنی یونیورسٹی میں ایک عجیب واقعہ دیکھا۔ میری کلاس میں ایک نہایت ذہین و فتین لڑکا تھا۔ اُسے اپنی ذہانت اور اپنی باپ کی وراثت میں ملی دولت پہ ناز تھا۔ پڑھائی میں ہر لحاظ سے پرٖفیکٹ تھا اور پوری یونیورسٹی میں اس کی ذہانت کی وجہ سے اسے کوئی مات نہ دے سکا تھا۔ غرض کہ تمام خوبیاں اس کے اندر جمع تھیں۔ اس کی اسی ذہانت نے اس کے اندر گھمنڈ اور غرور پیدا کر دیا جس کی وجہ سے اس کے اندر سے اپنے اساتذہ کا احترام نکل گیا. یونیورسٹی میں ایک مسلمان استاد تھا جس کو وہ اکثر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔ کبھی وہ ان کی داڑھی پر تنقید کرتا تو کبھی انھیں نماز پڑھتے دیکھتا تو انھیں تنقید کا نشانہ بناتا لیکن آفرین ہے ان پر کہ کبھی بھی میں نے ان کو اس کی باتوں کا برے انداز میں جواب دیتے ہوئے نہیں پایا تھا۔ بلکہ وہ اس کی باتوں کو بڑے تحمل کے ساتھ سن لیا کرتے تھے۔ اور مسکرا کر اس کے پاس سے گزر جایا کرتے تھے۔ اور کبھی بھی انھیں کالج کے ڈین سے اس لڑکے کی شکایت کرتے نہ سنا تھا نہ دیکھا تھا۔ میں اس چیز کو پورا ایک سال نوٹ کرتا رہا لیکن ایک سال میں اس لڑکے کے رویے میں ذرا فرق نہ آیا اور نہ فرید صاحب نے اس دوران اپنے ماتھے پر اس کے رویے کی وجہ سے شکن ڈالی۔ ایک دن میں نے اس لڑکے کو سر فرید کے ساتھ بہت بُرے لہجے سے بات کرتے دیکھا تو میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور اپنے ہم وطن استاد کی اس طرح سے ہتک برداشت نہ کر سکا تو فوراً جا کر دست و گریبان ہونے لگا تو سر فرید نے مجھے روک دیا اور باوجود اس لڑکے کے اتنے ترش رویہ کے انھوں نے اس لڑکے کی باتوں کو بہت تحمل سے سنا اور آخر میں مسکراتے ہوئے وہاں سے چل دئیے۔ اور مجھے شام کو ملنے کا کہا۔ میرے ذہن میں غم و غصہ تھا، میں اس لڑکے کو اس کی زیادتیوں کا جواب دینا چاہتا تھا لیکن سر فرید نے مجھے اس بات سے روک دیا۔ میں بڑا حیران تھا اور دوسری طرف ان کے صبر و تحمل کو خراجِ تحسین پیش کر رہا تھا کہ ایسا صبر تو میں نے چند ہی لوگوں میں دیکھا تھا۔
خیر! شام ہوئی تو میں سر فرید کے گھر پہنچا، چائے پی تو سر فرید سے وہی سوال کیا جو مجھے پریشان کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا سر آپ کے ساتھ اتنے برے رویے سے وہ لڑکا پیش آتا ہے لیکن آپ نے آج تک اسے جواب کیوں نہ دیا۔ وہ بولے: ”ایک مسلمان ہونے کے ناطے میرے لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ میرے حضور فرماتے ہیں کہ انسانی شخصیت کی اتنی واضح تصویر ایک آئینہ بھی پیش نہیں کرتا جتنا کہ اس کا اخلاق۔ پوری یونیورسٹی میں صرف میں ہی ایک مسلمان ٹیچر ہوں، میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے کسی عمل کی وجہ سے اسلام کا نام خراب ہو، میں اپنے اخلاق سے اپنے حضور کی سنت کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔ وہ لڑکا میرے ساتھ برُا رویہ رکھتا ہے لیکن اگر میرا اخلاق اچھا ہے تو اس کے دل میں ضرور ایک دن خیال پیدا ہو گا کہ اس شخص کا دین کیا ہے جس کا اخلاق اتنا اچھا ہے۔ “ میں یونہی سر فرید کی باتوں کو سنے جا رہا تھا اور میری آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
اسی دوران سمسٹر کے اختتام پر میں پاکستان چھٹی پر آیا۔ جب واپسی ہوئی تو میرے تعجب کی انتہا نہ رہی۔ یونیورسٹی میں وہی لڑکا سر فرید کے شانہ بشانہ یونیورسٹی میں داخل ہو رہا تھا اور دونوں بہت خوشگوار موڈ میں تھے جیسے سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔
اس سوال کا جواب جاننے کے لئے شام کو سر فرید کے گھر پہنچا۔ سر فرید بولے: ”میں نہ کہتا تھا کہ میرے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بول بالا ہے۔ ذیشان اس لڑکے نے میرے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا“۔ سر نے جب یہ جملہ بولا تو خود کو روک نہ پایا اور سر فرید کے سینے سے چمٹ گیا اور کہا: سر! بلا شبہ آپ ٹھیک کہتے تھے۔

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
(‘“*JiĢäR*”’) (‘“*JiĢäR*”’) is offline
 


Posts: 43,615
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender: Male
Default Re: انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران ا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-09-2015, 10:51 AM

Very Nice

 



დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ




(#3)
Old
Miss Habib Miss Habib is offline
 


Posts: 27,062
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2010
Location: Lahore
Gender: Female
Default Re: انگلینڈ میں ایجوکیشن کے دوران ا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-09-2015, 12:23 PM

great sharing

 



[SIGPIC][/SIGPIC]
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
ا, میں, کے

Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
آکھاں وے دل جانی پیاریا، مینوں کیہا چیٹک ل easytvshop Punjabi Poetry 2 09-25-2013 08:12 PM
دانتوں کا زیادہ ایکسرے جان لیوا ٹیومر کا ب ROSE Health & Care 5 05-30-2013 09:14 PM
کیا رشتوں کو توڑنے والا جنت میں داخل ہو گا ؟ pakeeza Say For Islam 4 10-07-2012 12:12 PM
حضرت عزرائیل کو جان لینے کی ڈیوٹی کیوں ملی HarD-RocK Say For Islam 3 09-01-2011 07:18 AM
ڈیڑھ ملین سال پرانے قدموں کے نشان -|A|- Computer and Information Technology 10 01-28-2011 11:41 AM


All times are GMT +5. The time now is 03:36 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG